خبریں

مدرسہ دارالتربیہ الاسلامیہ سلیش نگرمقابل ممبرا اسٹیشن کے زیراہتمام ایک عظیم الشان اجلاس عام بتاریخ ۶۲فروری ۲۱۰۲ء بروز اتوار بعدنماز عصر تا ۰۱بجے شب زیر صدارت مولانا خالد جمیل مکی بھیونڈی منعقدہوا۔ پروگرام دونشستوں پرمشتمل تھا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مولانا فاروق عمری بھیونڈی نے گناہوں کے اثرات۔ جناب ابوعبدالرحمن دلاور ، ایمان بالرسالت کے تقاضے مولانا ارشد سکراوی نے ’’خشیت الہی‘‘ اورمولانا شمیم مدنی نے اصلاح معاشرہ میں خواتین کے کردار پر خطاب کےی۔ صدراجلاس مولانا خالد جمیل مکی نے بھی دعوت دین اورموجودہ صورتحال کے حوالے سے بڑی دلنشیں باتیں سامعین کے گوش گزارکی۔ آپ کی دعاؤں سے اجلاس کا اختتام ہوا۔ اس عظیم الشان اجلاس کی نظامت مولانا اشفاق احمدسنابلی (ناظم جمعیت اہل حدیث تھانہ ضلع) نے فرمائی۔

۲۱ فروری کو تلولی گاؤں تعلقہ بھیونڈی کے ایک کھلی فضا میں جمعیت اہل حدیث بھیونڈی کایکروزہ عظیم الشان اجلاس منعقد ہوا۔جہاں صبح ساڑھے ۹ بجے سے مغرب کی نماز تک تین نشستوں میں علمائے کرام کے بیانات ہوئی۔عزیز مصلح الدین کی تلاوت سے جلسہ کاآغا ز ہوا، بعدہ حسان خالد جمیل مکی اورشریف شہاب الدین (متعلم جامعۃ التوحید) نے علی الترتیب حمد و نعت سے محفل کو گل گلزار بنادیا۔

ضلعی جمعیت اہل حدیث لکھنو کے زیر اہتمام بتاریخ ۲۱جنوری ۲۱۰۲ء، بروز جمعرات موضع کٹولی میں توحید وسنت کانفرنس ہوئی جس میں علماء نے توحید واتباع سنت اور اصلاح معاشرہ جیسے حساس موضوعات پر خطاب کیا، مہمان خصوصی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ دعوت وتبلیغ کی ابتداء اصلاح عقیدہ سے ہونی چاہئی۔ تمام انبیاء کرام نے اپنی دعوت کی ابتداء توحید ہی سے کی‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے توحید کی خاطر ہر طرح کی پریشانی خندہ پیشانی سے برداشت کی، مولانا نے کہا کہ اتباع سنت کا ایک مفہوم یہ بھی ہے کہ توحید کی دعوت اپنے طریقہ پر نہیں بلکہ نبی ؐ کے طریقہ پر دی جائی۔ مولانا عبدالمنان سلفی وکیل الجامعہ سلفیہ سراج العلوم جھنڈا نگر نے اپنے موثر خطاب میں مذہب اسلام میں خواتین کا مقام اور ان کی ذمہ داریوں کو قرآن وسنت کی روشنی میں واضح انداز میںبیان کیا۔ حافظ عتیق الرحمن طیبی امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث لکھنو نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آج مسلم معاشرہ میں اصلاح عقیدہ کی سخت ضرورت ہے اور اس جیسے کانفرنس اور پروگرام اس ضمن میں بہت موثر ثابت ہورہے ہیں۔ مولانا فریدالدین فیضی نے اصلاح معاشرہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے معاشرہ کی ایک اہم برائی غیبت کی شناعت وقباحت پرروشنی ڈالی۔ مولانا سعود اختر سلفی نے تربیت اولاد کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی بنیادی تربیت ان کے عقیدہ و عمل کی اصلاح ہی، مولانا ذکی نورندوی نے سیرت رسول پر خطاب کرتے ہوئے دعوت توحید کی راہ میں نبی اکرم ؐ پر ہونے والے مظالم کا ذکر کیا اور بتایا کہ آپ ؐ نے کس طرح اس راہ میں مشکلات کا سامنا کیا، کانفرنس کے صدر مولانا شہاب الدین مدنی نے اپنے خطبہ صدارت میں کلمہ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کلمہ کا تقاضا ہے کہ عبادت صرف اللہ کی کی جائے اور طریقہ صرف رسول اللہ ؐکا اپنا یاجائے اپنی طرف سے ایجاد کردہ طریقہ عبادت نہ تو قابل قبول ہے اور نہ ہی اس کلمہ کے تقاضوں کو پورا کرنے والا ہی۔ آخر میں مولانا شہاب الدین مدنی نے عقیدہ و عمل سے متعلق سامعین کے سوالوں کے مدلل جواب بھی دیئی، کانفرنس کی نظامت شیخ محمد ندیم نے کی اور اسے کامیاب بنانے میں موضع کٹولی کے احباب جماعت نے اہم رول ادا کیا۔ (تقی الدین فیضی )

عدالۃ الصحابۃ’’صحابہ ٔ کرام ـاخلاق وکردار کے حقیقی معیار اورانسانیت کے سچے معمار‘‘
کے عنوان پر
۳۱ویں دوروزہ آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کاانعقاددہلی میں ۲ـ۳مارچ۲۱۰۲ئ؁ کو
 مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر
ملک وملت جماعت اورانسانیت کی بھلائی سے متعلق متعدداہم مسائل پر غوروخوض
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس گذشتہ ۲۲جنوری ۲۱۰۲ئ؁ کواہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں زیر صدار ت جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی حفظہ اللہ منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں اراکین ومدعوئین خصوصی شریک ہوئے ۔اجلاس کا ایجنڈاحسب ذیل تھا۔
(۱)        گذشتہ کارروائی کی خواندگی و توثیق
(۲)       رپورٹ ناظم عمومی
(۳)   اجلاس مجلس شوریٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند منعقدہ ۷۱اکتوبر ۰۱۰۲ء میں منظور شدہ عظمت صحابہ کانفرنس کے انعقاد پر غور وخوض
(۴)  جمعیت کے بعض دعوتی ،تربیتی، تنظیمی اورتعمیری مسائل پر غور وخوض
(۵) بعض صوبائی جمعیات اہل حدیث کے انتخابات پر غور وخوض
(۶) جمعیت کے مالی استحکام پر غور و خوص
(۷) ملکی، ملی وجماعتی مسائل پر غور
(۸) دیگر امور باجازت صدر

 

ضلعی جمعیت اہل حدیث کانپور کا انتخاب جدید: مورخہ ۶۱ستمبر۱۱۰۲ئ؁ بروزجمعہ بعدنماز عصرچھوٹی مسجداہل حدیث فیتھ فل گنج کانپور میں مولانا شہاب الدین مدنی امیرصوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کی صدارت میں ضلعی جمعیت اہل حدیث کانپور کا انتخابی پروگرام منعقدہوا ۔ اس میں صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی کے ناظم مولانا عبدالقادر انوربستوی صاحب بحیثیت مشاہد شریک تھی۔ حافظ ریحان کی تلاوت کے بعد جناب محمداقبال صاحب (امیرضلعی جمعیت اہل حدیث کانپور) نے پچھلے میقات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں فیتھ فل گنج، شجاعت گنج، بابوپوروہ اورکرنل گنج کے اندرانجام دی گئی دینی، دعوتی، تعلیمی اوررفاہی کارنامے شامل تھی۔

صوبائی جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیرکے زیراہتمام عظمت اسلام سیمیناراختتام پذیر:۱۲شوال المکرم ۲۳۴۱؁ھ بمطابق ۰۲ستمبر۱۱۰۲؁م سلفیہ انسٹیچیوٹ پرے پورہ کے کانفرنس ہال میں  جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیرکی طرف سے یک روزہ عظیم الشان عظمت اسلام سمینار کا انعقاد عمل میں آیاجس میں علمائے دین کے علاوہ ماہرین تعلیم ‘ دانشوران اوراصحاب قلم کی ایک معتد بہ تعداد علمی مقالات کے ساتھ رونق افروز ہوئی اور خواتین وحضرات کی بھرپور حاضری نے سمینار کو چار چاند لگائی۔جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر کی طرف سے مقالہ نگار حضرات سے تین اہم موضوعات پر مقالہ جات لکھنے کی درخواست کی گئی تھی اور انتہائی مختصر وقت میں علماء کرام نے قیمتی ‘علمی اور دقیق مقالات لکھ کر اپنی علمی‘اور قلمی صلاحیتوں کو جلا بخشی اور قوم وملت کے سامنے تینوں موضوعات پر گرانقدر مقالات پیش کرکے ایک عظیم خدمت انجام دی جس کے لئے وہ سارے حضرات مبارکبادی کے مستحق ہیں ‘ جمعیت اہل حدیث ان حضرات کی شکرگذار ہے اور بجا طور توقع رکھتی ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ اوربھی بہتر انداز میں آگے بڑھے گا۔ اور قوم وملت کو اہم علمی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔ ان شاء اللہ

حج تربیتی کیمپ: ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کی ہدایت پر ضلع کے درج ذیل مقامات پر مقامی جمعیات نے حجاج کرام ۱۱۰۲ئ؁ کی تربیت کے لیے ۱۱ستمبر بروزاتوارحج تربیتی کیمپوں کا اہتمام کیا۔ ۱۔خیر ٹیکنیکل سنٹر ڈومریا گنج میںڈاکٹرعبدالرحمن لیثی، مولانا عبدالسلام مدنی، مولانا عبدالمعبود سلفی، مولانا صفی اللہ مدنی، ومولانا عبدالمنان مفتاحی نے پروگرام میں شرکت کی۔ پچیس سے زائد عازمین شریک ہوئی۔

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…