امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی:19نومبر2018ء

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے امرتسر میں نرنکاری ست سنگ ڈیرہ پر ہوئے گرینیڈ حملہ جس میں تین افراد ہلاک اور پندرہ افراد زخمی ہوئے، کی پر زور مذمت کی ہے اور اسے بزدلانہ اورغیر انسانی عمل قرار دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یوں تو دہشت گردی ایک مذموم عمل ہے لیکن اگر وہ مذہبی مقامات اور اجتماعات پر ہوتو اس کی شناعت مزید بڑھ جاتی ہے۔ مٹھی بھر شر پسند عناصر اس طرح کی مذموم واردات انجام دے کر وطن عزیز کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کی فضا کو مسموم کرنا چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اس دہشت گردانہ حملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائے اور اصل مجرموں قرار واقعی سزا دے۔تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی غیر انسانی واردات انجام دینے کی جرا ¿ت نہ کرسکے۔

امیر محترم نے اپنے بیان میںمہلوکین کے ورثاءسے قلبی تعزیت کی ہے اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کاا ظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

 جاری کردہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند