داعش ودیگر دہشت گردتنظیمیںانسانیت کی دشمن،اتحاد ویکجہتی کے ساتھ ا ن کا مقابلہ کرنا سب کا فریضہمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی۔۲دسمبر ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان میںدہشت گردی کو انسانیت کے لئے موجودہ دور کی بدترین مصیبت قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اس کی مذمت کی ہی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور اسے بیخ وبن سے اکھاڑپھینکنے کے لئے ہر اس شخص کو کمربستہ رہنا چاہئے جس کے اندر انسانیت کی ذرا بھی قدر وقیمت ہی۔ تمام مذاہب میں اس دہشت کردی کی مذمت اور حوصلہ شکنی کی گئی ہے اور انسانیت کے لئے پرسکون فضا مہیاکرنے پر زور دیاگیاہی۔ہندومسلم سکھ عیسائی شیعہ وسنی، غرض یہ کہ سماج کا ہر طبقہ خصوصا مسلم تنظیمیںپہلے ہی سے اس کے خلاف ہیں لیکن جس طرح دہشت گردی کاناگ اپنا پھن پھیلارہاہے اور داعش جیسی خطرناک دہشت گردتنظیمیں پیداہوکر انسانیت کو لہولہان کررہی ہیںاس کے خلاف سب کو مزیدمتحد،اور پہلے سے زیادہ چاق وچوبند رہنے کی ضرورت ہی۔

 

ناظم عمومی نے اپنے بیان میں مزیدکہاکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند گذشتہ ایک دہائی سے بھی زیادہ سے دہشت گردی کی بھرپورمذمت کرتی آرہی ہے ۔وطن عزیز میںسب سے پہلے مرکزی جمعیت ہی نے اپنے بڑے علماء کے دستخط سے اس کے خلاف مختلف زبانوںمیںفتاوے جاری کئے ،اس کے رد میںکانفرنسیں،سمپوزیم ،سمینارمنعقد کئے نیز خطبات جمعہ میں عوام وخواص کو اس کی خطرناکی سے باخبرکرنے کا اہتمام کیا۔خاص طور پر داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مختلف صوبوں دہلی،ہریانہ، کرناٹک اور تلنگانہ کی صوبائی شاخوںکے اشتراک سے پروگرام منعقدکئے ۔اخباری بیانات کے ذریعہ اس کی مذمت کی اوراس کے تئیں اپنا موقف واضح کیا ۔
مولانا نے مزیدکہاکہ داعش جیسی دہشت گردتنظیمیں عالمی سطح پر انسانیت کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہی ہیں لہٰذا اس سلسلہ میںسبھی کوپوری دانشمندی اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور شعوری یا غیرشعوری طور پر کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھاناچاہئے جو تفریق بین المسلمین کا ذریعہ بن جائے یا جس سے آپسی بھائی چارے کو نقصان پہنچ جائے اورپھراصل مدعا سے توجہ ہٹ کر دہشت گردی کے خلاف مہم کمزور پڑجائے ۔

ناظم عمومی نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے کچھ بھائی اہل حدیث یاسلفیت کے نظریات کوداعش کے نظریات سے ہم آہنگ کرکے اس کو بدنام ومخدوش کرنے کی ناروا وناعاقبت اندیشانہ کوشش کررہے ہیں جب کہ دونوں کے نظریات میں زمین وآسمان کافرق ہی۔ ہم جملۃ وتفصیلااس ناروا کوشش کوافسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں تردید کرتے ہیں۔ جماعت اہل حدیث کے نظریات کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں۔یہ جماعت روز اول سے ہی وطن عزیزکی تعمیر وترقی میں برابر کی حصہ دار، انسانیت کی خدمت میںاپنی بساط کے مطابق کوشاں اور دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے اورہرعام وخاص کو اس کی خطرناکی سے باخبر کرنے میںنمایاںواولین کردار ادا کرتی رہی ہے

Spread the love