مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کو صدمہ

امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندحافظ محمد یحییٰ دہلوی، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز ودیگر ذمہ داران کا تعزیتی پیغام
دہلی،۸ستمبر۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر حافظ محمد یحییٰ دہلوی،نائب امیرشیخ عین الباری عالیاوی، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز، نائب نظماء حافظ محمدعبدالقیوم و مولانا ریاض احمد سلفی ودیگر ذمہ داران نے اخبار کے نام جاری ایک مشترکہ بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانااصغر علی امام مہدی سلفی کی والدہ کے سانحہ انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اورجملہ پسماندگان ومتعلقین سے اظہار تعزیت کیاہی۔
!اخباری بیان میں کہاگیاہے کہ آج دوپہرپونے بارہ بجے طویل علالت کے بعدبرندابن،ضلع مشرقی چمپارن (بہار) میںبعمر ۵۷سال ان کا انتقال ہوگیا ۔موصوفہ ایک دیندار،تہجد گذار،نیک دل، مہمان نواز اور فرض شناس خاتون تھیں۔اللہ تعالیٰ کی توفیق پھران کی حسن تربیت ہی کا نتیجہ تھا کہ مولانا اصغر علی سلفی جیسا عالم دین اورقائد جمعیت وجماعت کو ملا جس نے قوم وجماعت کی خدمت میں اپنی پوری توانائی صرف کردی اوردینی، علمی،تعلیمی ،تربیتی،دعوتی،تنظیمی اورسماجی وغیرہ ہر میدان میںبیش بہاخدمات انجام دے رہے ہیںجوموصوفہ کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہوگا۔ان شاء اللہ
ان کی وفات سے پورا خاندان اورپوری بستی ہی نہیں بلکہ پوری جماعت ومتعلقین غم واندوہ میں ڈوب گئے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ اپنے فرزندارجمند کوآگے بڑھنے کی ہمت وحوصلہ دیا اور نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازا۔غم واندوہ کی گھڑی میں تمام ذمہ داران وکارکنان جمعیت ان کے اہل خانہ ومتعلقین کے ساتھ ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی لغزشوں سے درگذرفرمائی،حسنات کو شرف قبولیت بخشے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائی۔آمین یا رب العلمین
پسماندگان میںتین صاحبزادے دوصاحبزادیاںاور ان کی اولادہی۔محترم ناظم عمومی انتقال کی خبر سنتے ہی دہلی سے اپنی آبائی بستی برندابن،ضلع مشرقی چمپارن کے لئے روانہ ہوگئے ہیں تدفین کل ساڑھے دس بجے صبح عمل میں آئے گی ۔
جاری کردہ
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love