آسام میں ریلیف کا کام جاری،مرکزی وفدجلد روانہ ہوگا:مرکزی جمعیت اہل حدیث

دہلی۷اگست۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی نے اپنے ایک اخباری بیان میںکہاہے کہ جمعیت کا ایک وفدآسام میں فرقہ وارانہ فسادات سے متاثرین کی امدادو راحت رسانی کی غرض سے عنقریب روانہ ہورہاہے اوروہاں متاثرین کی راحت رسانی وباز آبادکاری سے متعلق مزید عملی اقدامات کریگا۔
مولانانے جمعیت کی ذیلی اکائیوں نیزتمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ آسام کے اندرفسادات سے متاثرین کے لئے ریلیف کے کام میں جٹ جائیں اوران کی امداد کی خاطر زیادہ سے زیادہ تعاون کریں تاکہ اسے متاثرین تک جلد پہنچایاجاسکی۔واضح ہوکہ صوبائی جمعیت اہل حدیث آسام کے ذریعہ راحت رسانی کا کام پہلے سے جاری ہی۔
ناظم عمومی نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ  وہ متاثرہ علاقوں میں حالات کو معمول پر لانے ،ان کی راحت رسانی نیز بادآباد کاری کے لئے فوری وٹھوس  اقدامات کرے ۔علاوہ ازیںآئندہ کے لئے اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کے پختہ انتظامات کرے

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…