مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام تیراہوں کل ہند مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم میں

 شرکت کے لیے رجسٹریشن جاری
اس سال یہ مسابقہ حیدر آباد میں 22-23ستمبر ۲۱۰۲ء کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہورہا ہی
پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گرانقدر نقد انعامات و دیگر تشجیعی انعامات سے نوازا جائے گا
پورے ہندوستان سے بلا تفریق مسلک سینکڑوں کی تعداد میں دینی مدارس اور یونیورسیٹیوں کے طلباء شریک ہوں گی
دہلی : ۷ستمبر ۲۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے قرآن کریم ،جو کہ انسانیت کے نام اللہ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے اور جس میں انسانیت کی خیر و فلاح اور امن و سلامتی کا راز مضمر ہے کے پیغام کو عام کرنے کے لیے گذشتہ تیرہ سالوں سے لگاتار آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کا انعقاد کرتی ہے جس میں پورے ملک سے بلا تفریق مسلک سینکڑوں کی تعداد میں دینی مدارس و جامعات اور یونیورسیٹیز کے طلباء بڑے ذو ق و شوق سے شریک ہوتے ہیں۔ اور قرآن کریم سے وابستگی و شیفتگی رکھنے والے طلباء کو اس کا شدت سے انتظار رہتا ہے ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اس سال تیرہواں مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم مورخہ ۲۲ـ۳۲ستمبر ۲۱۰۲ء کو صوبائی جمعیت اہل حدیث آندھراپردیش کے زیر انتظام جامعہ دار الفرقان للبنات ، گرین کالونی ، سعید آباد، حیدرا ٓباد میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہی۔ ان باتوں کی جانکاری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں دی۔
انہوں نے کہا کہ مسابقہ میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو کہ آئندہ ۸۱ستمبر ۲۱۰۲ء تک جاری رہے گا۔ مسابقہ کے کل چھ زمرے ہیں اور ان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو گرانقدر نقد انعامات اور توصیفی اسناد دی جائیں گی۔ ساتھ ہی تمام شرکاء کو تشجیعی انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔
ناظم عمومی نے کہا کہ طلباء کی آسانی کے پیش نظر داخلہ فارم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی ویب سائٹ پر بھی پر دستیاب ہی۔ انہوں نے کہا کہ مسابقہ کے اخیر میں ایک اجلاس عام کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں مختلف میدانوں سے متعلق اہم شخصیات شرکت کریں گی اور انہیں کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…