مذمومفلم امت مسلمہ کی دل آزاری کی منصوبہ بندسازش:مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی

دہلی : ۵۱ستمبر ۲۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے بدنام زمانہ دستاویزی فلم ’’ا نوسنس آف مسلم‘‘کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی دل آزاری کی منصوبہ بند سازش قرار دیاہی۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوںنے کہا ہے کہ یہ فلم نہ صرف شرانگیزہے بلکہ یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے بھی خلاف ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوسرے مذاہب کا احترام سبھی اقوام عالم کی ذمہ داری ہے اورخوداسلام نے بھی کسی مذہب کی دل آزاری یا اس کے پیشواؤں کو گالی دینے سے منع کیاہی۔
انہوںنے کہا کہ پوری دنیا میں فلم کے خلاف احتجاج ہورہا ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امت مسلمہ کی کس قدر دل آزاری کی گئی ہی۔ مولانا نے کہا جب بھی پیغمبر اسلام کے خلاف کسی طرح کی کوئی گستاخانہ حرکت ہوئی ہی، فرزندان توحید نے اس کے خلاف پرامن آواز اٹھائی ہی۔ انہوںنے کہا کہ جولوگ اس طرح کی حرکت کا ارتکاب کرتے ہیں وہ خودہی اپنے انجام کو پہنچیں گے اور عظمت رسول پرکوئی آنچ نہیں آئے گی۔


مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے برادران اسلام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ مذکورہ فلم کے خلاف کوئی ایسااقدام نہ کریں جس سے شرپسندعناصرکو ملک کا امن وامان خراب کرنے کا موقع ملے

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…