شہر بنارس کی اہم دینی شخصیت اور ناظم مالیات جامعہ سلفیہ بنارس جناب عبداللطیف کی رحلت پر

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا تعزیتی پیغام
دہلی:۳/ فروری ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں شہر بنارس کی ایک اہم دینی شخصیت، خانوادہ جامعہ سلفیہ (مرکزی دارالعلوم) کی بزرگ ہستی اورناظم مالیات جامعہ سلفیہ بنارس جناب عبداللطیف صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کااظہارکیاہے اوران کی رحلت کوجماعت و جامعہ کابڑاخسارہ قراردیاہی۔
ناظم عمومی نے کہا کہ عبداللطیف صاحب جن کا آج بعمر۵۷سال بنارس میں انتقال ہوگیابڑی خوبیوں کے مالک ، دیندار اور شعائر اسلام کے پابند متشرع انسان تھی۔علماء نواز تھے اوردینی کاموں میں استطاعت بھرحصہ لیتے تھی۔
Aناظم عمومی نے کہا کہ عبداللطیف صاحب ایک طویل مدت تک سلفیان ہند کے متحدہ تعلیمی مرکزجامعہ سلفیہ بنارس کی نظامت مالیات کے عہدہ پرفائزرہے اورعلماء کی خدمت کرتے رہی۔بسا اوقات وہ طیب شاہ مسجدمیں امامت بھی کرتے تھی۔ وہ جماعت اہل حدیث کی محترم شخصیت جناب خالد سلمان کے عم محترم،جامعہ سلفیہ بنارس کے صدرمولانا شاہدجنید بنارسی کے قریبی وسسرالی رشتہ داراورناظم جامعہ مولانا عبداللہ سعود سلفی کے ماموں تھی۔اللہ ان کی خدمات کو قبول فرمائے ۔جنت الفردوس میں مقام عطاکرے اورپسماندگان کوصبرجمیل کی توفیق بخشے اورجامعہ سلفیہ بنارس کو ان کا نعم البدل عطا فرمائی۔
پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت کے تمام ذمہ داران اورکارکنان نے بھی عبداللطیف صاحب کے پسماندگان اورجامعہ سلفیہ کے ذمہ داران ،اساتذہ اورطلبہ سے قلبی تعزیت کی ہے

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…