بارہواں دوروزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم

بارہواں دوروزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم
اورنواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ ودعاۃ ومعلمین اختتام پذیر
اختتامی اجلاس میں شرکائے مسابقہ کو انعامات سے نوازا گیا اور مشارکین ریفریشر کورس کی کریم کی گئی
دہلی : ۰۱اکتوبر۱۱۰۲ء
قرآن کریم اللہ رب العالمین کا ناز ل کردہ ساری انسانیت کے لیے آخری پیغام ہی۔ اس میں ساری دنیاکی خیروصلاح اور فلاح وسعادت اور امن وشانتی کا راز مضمر ہی۔ قرآنی نسبت سے بڑھ کر اور کوئی نسبت نہیں ہوسکتی، رسول گرامی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن سیکھنے اور سکھانے والوں کومعاشرے کا سب سے بہتر انسان قرار دیاہی۔ قرآن کریم کا قاری دنیاوآخرت کی سعادتمندی وسرفرازی سے ہمکنار ہوتا ہی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے کیا، موصوف گزشتہ شام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا ،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بارہواں دوروزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم اور نواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ ودعاۃ ومعلمین کے مشترکہ اختتامی اجلاس میںافتتاحی خطاب کر رہے تھی۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل مکہ کی ظلم وزیادتی اور غیر انسانی حرکتوں کے باوجود جب ان ظالموں سے بدلہ لینے کی پوزیشن میں آئے تو آپ نے ان مشرکین سے دب کر صلح کیا۔ مقصدصرف یہ تھا کہ انھیں اس مدت میں انسانیت کواس کا بھلا ہواسبق یاد دلانے اپنے مالک ومنعم حقیقی رب کریم سے ان کا رشہ از سر نو استوار کرانے ان کو مخلوق اور بندوں کے حقوق بتلا نے اورانسانیت نوازی کا حقیقی فریضہ انجام دینے کا موقع مل جائے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین سے دب کر صلح کی لیکن اسے قرآن کریم نے فتح مبین قرار دیا۔دعاۃ ومعلمین کو اس نکتہ کو ہمیں ہمیشہ نظر رکھناچاہئی، ملک وملت اور انسانیت کی خدمت اور رہنمائی کے لیے ہمیشہ تیار رہنا چاہئی۔ اور ان کی خدمت کاموقع کبھی بھی ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہئی۔
ناظم عمومی نے مزید کہا کہ دعاۃ ومعلمین انسانیت کے حقیقی محافظ ، رکھوالے اور خیر خواہ ہیں، برائیوں سے روکتے ہیں اور ملک وملت اور انسانیت کو شر وفساد سے بچاتے ہیں ۔ یہ معاشرہ کے سب سے بہتر لوگ ہیں اور ان کی باتیں سب سے بہتر باتیں ہیں۔ یہ انسانیت کو ظلم وعدوان اور ضلالت وگمراہی کی دلدل سے نکال کر ساحل سعادت وفلاح سے ہمکنار کرتے ہیں۔
صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی یوپی کے ناظم مولانا محمد ہارون سنابلی نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی متنوع دینی، جماعتی، ملی ، ملکی وانسانی خدمات کو سراہتے ہوئے آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم اور آل انڈیا ریفریشر کورس کے انعقاد پر انہیں مبارک باد پیش کی اور کہاکہ اصلاح وتربیت کا کام قدم قدم بلائوں سے عبارت ہے اس لیے دعاۃ ومصلحین کو ان سے گھبرانا نہیں چاہئی۔ دنیا کے سب سے بڑی انسان حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اصلاح وتربیت کی راہ میں بڑی بڑی مشقتیں اور تکلیفیں برداشت کی تھیں۔
مولانا عبدالحق فلاحی نمائندہ جماعت اسلامی ہند نے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام تسلسل کے ساتھ ہرسال مسابقات حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم اورریفریشر کورس برائے ائمہ ودعاۃ ومعلمین کے انعقاد کو مستحسن قدم قرار دیتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی موجودہ قیادت کو مبارک باد پیش کی ، قرآن کریم کے پیغام امن وسلامتی کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اور کہا کہ قرآن کریم انسانی زندگی کا جزء لاینفک ہی۔ دیگر تنظیموں کو بھی قرآن کریم کے پیغام انسانیت کو عام کرنے کے لیے اس طرح کی کوششیں کرنی چاہئی۔
مولانا سید امیر علی حیدرآباد نے کہا کہ قرآن نور ہی۔ اس لیے اس نور کو ذریعہ معاش نہ بنایا جائی۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کو منعقد کر کے اس نور کو دنیا میں بکھیر نے کی کوشش کی ہی۔ اس لیے یہ ہماری مبارکباد اور شکریے کی مستحق ہی۔
اس اجلاس میں قاری عبدالمتین صاحب استاذ جامعہ محمدیہ منصورہ مالیگائوں ، مولانا عبدالاحد مدنی استاذ جامعہ ریاض العلوم دہلی، مولانا فضل الرحمن مدنی، مولانا محمد عرفان سلفی استاذ مدرسہ احمدیہ سلفیہ دربھنگہ ، مولانا عطاء الرحمن مدنی مفتی عام وصدر مجلس تحقیق علمی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور مفتی جمیل احمد مدنی استاذ المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ نے بھی اس اپنے تاثرات پیش کئے اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی متنوع دینی، اجتماعی ، ملکی، ملی اور انسانی خدمات کی تحسین کی اور اس کے زیر اہتمام ہرسال تسلسل سے آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم اورآل انڈیا ریفریشر کور س ائمہ ودعاۃ ومعلمین کے انعقاد کو مستحسن قدم قرار دیتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی موجودہ قیادت کو مبارک باد پیش کی۔


 اجلاس کی صدارت جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی حفظہ اللہ امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے فرمائی اور نظامت کے فرائض محمد شیث ادریس تیمی نے انجام دیے ۔ مجلس کا آغاز قاری عبدالمتین کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مسابقے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ کا مظاہرہ قرات بھی ہوا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔ پھر امیر محترم جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی، ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اور مذکورہ مقتدر شخصیات کے علاوہ دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں مسابقے میں پوزیشن حاصل کرنے والے حفاظ وقراء کو انعامات اور توصیفی اسنادسے نوازا گیا اور شرکائے ریفریشر کورس کی تکریم کی گئی ۔ ان شخصیات میں قاری سراج الدین ثاقبی ممبئی، مولانا صہیب حسن مدنی یوپی، قاری فیاض احمد قاسمی یوپی، قاری ارشاد عالم تیمی بہار، مولانا ریاض احمد سلفی دہلی، مولانا ابوالبرکات اصلاحی دہلی، قاری محمد اشرف فیضی دہلی، الحاج قمرا لدین دہلی ، مولانا قمرالدین سلفی دہلی، مولانا غیاث الدین مغربی بنگال ، مولانا عزیز احمد سلفی دہلی، مولانا قدر ت اللہ سلفی دہلی، مولانا محمد مستقیم سلفی دہلی، جناب اسعد بن حافظ محمد یحییٰ دہلوی ، مولانا ظل الرحمن تیمی، مولانا فواز سلفی، مولانا توقیر احمد سلفی، محمد عدنان مئو وغیرہم قابل ذکر ہیں۔ اس اختتامی اجلاس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات اور دہلی ومضافات سے سامعین کی بڑی تعداد نے شرکت کی حفاظ وقراء اور دعاۃ ومعلمین کی حوصلہ افزائی فرمائی۔
سب سے اخیر میں ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے تمام مہمانوں ، حکم صاحبان ، شرکائے مسابقہ حفظ وتجوید ، شرکائے دورہ تدریبیہ، کارکنان جمعیت، صوبائی جمعیات ، اراکین مجالس عاملہ وشوریٰ ،مدارس اہل حدیث اور مدارس اسلامیہ جو دین کے مضبوط قلعے ہیں،ملی تنظیموں، حاضرین اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور امیر محترم جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
مسابقے کے چھ زمروں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست درج ذیل ہی۔
 زمرہ اول حفظ قرآن کریم (مکمل)
اول  جی محمد احسان جی محمد شریف   جامعہ دار السلام عمرآباد، تمل ناڈو 
دوم  طارق بن اظہر   جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج (یوپی) 
سوم  ضیاء الرحمن عبد العزیز جامعہ دار السلام عمرآباد، تمل ناڈو 
زمرہ دوم حفظ قرآن کریم (بیس پاری)
اول  حامد سہیم الدین   جامعہ اثریہ دار الحدیث ،مئو(یوپی) 
دوم  ضمیر اختر محمد عمران  جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ، لال گوپال گنج (یوپی) 
سوم خالد اشرف عبدالواحد  ضلعی جمعیت اہل حدیث کاسگنج (یوپی)
زمرہ سوم حفظ قرآن کریم (دس پارے )
اول  شکیل احمد معین الحق  مدرسہ احمدیہ سلفیہ ملکی محلہ آرہ ،بہار 
دوم  ریان افضل محمد افضل  جامعہ عالیہ عربیہ ،مئو(یوپی) 
سوم  محمد کامران محمداویس  جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج (یوپی)
زمرہ چہارم  حفظ قرآن کریم (پانچ پاری)
اول  محمدعاقل اختر ظریف احمد   مدرسہ اسلامیہ عربیہ فیض عام شاہی مسجد سیوہار بجنور (یوپی) 
دوم محمد نعیم اختر مرشد علی مدرسہ احمدیہ سلفیہ ملکی محلہ آرہ ، بہار 
سوم  محمد عمران محمداسرائیل  جامعہ ابی ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج (یوپی)
زمرہ پنجم ناظرہ قرآن کریم (کامل)
اول  تصور عالم محمد بلال  مدرسہ احمدیہ سلفیہ ملکی محلہ آرہ ،بہار  
دوم صفی الرحمن ذو الفقار احمد  جامعہ اثریہ دار الحدیث ،مئو(یوپی) 
سوم  عبدالحق عبدالسلام  مدرسہ احمدیہ سلفیہ ملکی محلہ آرہ ،بہار 
زمرہ ششم ترجمہ وتفسیر  قرآن کریم  ( تحریری امتحان)
 اول  ابو طلحہ چاند پاشا    جامعہ دار السلام عمرآباد ،تمل ناڈو 
دوم  اسامہ فخرالدین   جامعہ سلفیہ بنارس، یوپی  
سوم محمد سیفی عبدالمالک سیفی جامعہ دار السلام عمرآباد ،تمل ناڈو 
(جاری کردہ )
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

 

 

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…