نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتکار کی کار میں دھماکہ


دہلی،۷۱فروری  ۲۱۰۲ء ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی جناب مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے گذشتہ دنوں دہلی کے انتہائی سیکورٹی زون کے اندر ایک اسرائیلی سفارت کار کی کار میں دھماکہ کو افسوسناک اورقابل مذمت قرار دیاہے نیز کہاہے کہ یہ کار روائی کسی بڑی سازش کا شاخسانہ ہوسکتی ہی۔ممکن ہے کہ مسجد اقصیٰ کی دیوار پرنبی اکرم کی شان میں گستاخی نیز دیکر انسانیت سوز کارروائیوں سے امت مسلمہ نیزدیگرامن پسند انسانیت نوازشہریوں میںجو بے چینی پائی جارہی تھی اس سے توجہ ہٹانے کی غرض سے یہ کارروائی خود اسرائیل کے ایماپر کی گئی ہویا ہندوایران کے مابین خوشگوار تعلقات کو سبوتاژ کرنا یا دباؤمیں لانا اس کا مقصدہو،بہر حال یہ کارروائی قابل مذمت ہے لہٰذا تفتیشی ایجینسیوں کو معاملے کی ہرپہلو سے جانچ کرنی چاہئے  اور سچائی منظر عام پر لاکر شرپسندانہ عزائم کوناکام بنا دینا چاہئی۔ چونکہ اس سے قبل ملک کے کئی صوبوںمیں اسرائیلی جاسوس گرفتار کئے جاچکے ہیں،اس لئے مذکورہ دہشت گردانہ واقعہ کی اس زاویہ سے بھی تحقیقات ہونی چاہئے اوراسرائیلی باشندوں کو تفتیش کے دائرہ میں لاناچاہئی۔
ناظم عمومی نے مزیدکہاکہ ہماراملک گنگاجمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اورامن وآشتی چاہتاہے لیکن سماج وانسانیت دشمن عناصر کسی نہ کسی بہانے اسکے امن وچین کو غارت کرنے کے درپے رہتے ہیں،اس واقعہ کی صحیح تحقیق سے امن پسند ملک کی شبیہ بگاڑنے والوں کو منہ کی کھانی پڑیگی اوروہ اپنے ناپاک ارادوں میں ناکام ہوںگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہرطرح کی دہشت گردانہ کارروائیاں ، انسانیت دشمن طاقتوں کی گہری سازش کاحصہ ہوتی ہیں ۔ یہ طاقتیںنہیں چاہتیں کہ ملکی یابین الاقوامی سطح پرباہمی یکجہتی، محبت وبھائی چارگی اور امن وآشتی کاماحول برقرار رہے ۔ان انسانیت سوزکارروائیوں کی کوئی بھی مذہب یا سماج ہرگزاجازت نہیں دے سکتا ۔ان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہی۔

ہمارے رسائل وجرائد

http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://www.ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…