شہ سرخی
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر، ملکی وملی مسائل سے متعلق اہم فیصلے 35ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس مارچ 2024میں منعقد ہوگی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند الحمدللہ دعوت واصلاح ، تعلیم وتربیت ، علم وتحقیق ، نشرواشاعت ،تنظیم واحصائیات اور تعمیرات ورفاہ عامہ جیسے اہم محاذوں پر بھرپورجدوجہد کررہی ہے جس کے مبارک ثمرات ملکی سطح پرمحسوس کیے جارہے ہیں اورخود موقر مجالس عاملہ وشوری مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے بھی اپنے حالیہ اجلاسوں میں جمعیت کی ہمہ جہت کارکردگی پراطمینان کااظہار فرمایاہی۔ شعبہ دعوت واصلاح کے تحت گزشتہ سال عظمت صحابہ کے تناظرمیں۰۳ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس منعقد ہوچکی ہے ، ملکی سطح پر دعوتی کانفرنسوں اور جلسوں میں شرکت کا سلسلہ جاری ہی، دہلی ومضافات کی مساجد میں خطبات جمعہ ودروس کا اہتمام کیاجاتا ہے اور پورے ملک میں دعاۃ ومبلغین دعوتی دورے مسلسل کررہے ہیں ۔ شعبہ تعلیم وتربیت کے تحت تدوین نصاب کاکام جاری ہی۔ چمن اسلام ودیگر نصابی کتابیں بڑی تعداد میں شائع کی گئی ہیں۔ افتاء ودعوت میں دوسالہ ٹریننگ کے لیے دہلی میں المعہد العالی قائم ہی۔پورے ملک میں پھیلے ہوئے مدارس اورتعلیمی اداروں کے پروگراموں میں بھی شرکت کاسلسلہ برابر جاری ہی۔سال میں ایک مرتبہ آل انڈیا ریفریشرکورس برائے ائمہ ودعاۃ ومعلمین اور آل انڈیا مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم کا انعقاد عمل میں آتا ہے جس پراچھا خاصا صرفہ آتا ہی۔شعبہ تنظیم کے تحت صوبوں میں تنظیمی کنونشنوں کا انعقاد کیا جارہا ہے تاکہ افراد جماعت کے اندر دعوت وتعلیم کے حوالے سے جوش وجذبہ اوربیداری پیدا کی جاسکی۔ شعبہ احصائیات کے زیراہتمام مدارس اہل حدیث کی ضخیم ڈائرکٹری اورتراجم علمائے اہل حدیث شائع کی جاچکی ہیںاور صوبائی جمعیات کی ڈائرکٹری منتظراشاعت ہی۔ شعبہ علم وتحقیق کے تحت کئی اہم پروجیکٹوںپرکام ہورہا ہی، جن میں فتاوی شیخ الحدیث عبیداللہ رحمانی مبارکپوریؒ اورمختصر جامع تاریخ اہل حدیث قابل ذکر ہی۔شعبہ نشرواشاعت کے ذریعہانسائیکلوپیڈیاآف قرآن (ہندی) تاریخ ختم نبوت کی پانچ جلدیں اورتاریخ اہل حدیث کی چار جلدیں منظرعام پرآچکی ہیں ۔ تفسیر احسن البیان اردو، ترجمہ ثنائی ہندی اورنوبل قرآن انگریزی ترجمہ کے کئی ایڈیشن ہزاروں کی تعداد میں شائع ہوچکے ہیں ۔پندرہ روزہ جریدہ ترجمان ہندوستان کا بڑا پندرہ روزہ جریدہ بن گیا ہے ،ماہنامہ اصلاح سماج ہندی اوردی سمپل ٹروتھ انگریزی بھی بڑی پابندی کے ساتھ شائع ہورہے ہیں۔ اہل حدیث کمپلیکس میں جزوی طورپراورٹھوکر نمبر۴میں تعمیری کام جاری ہی۔ قابل ذکر ہے کہ وسیع وعریض وخوبصورت اہل حدیث کمپلیکس کی تعمیر ہوجانے کے بعد احباب جماعت بے حدخوش ہیںکہ دہلی میںان کا بھی وسیع وعریض کمپلیکس ہی۔ جمعیت کی تمام تردعوتی ،تربیتی اورتنظیمی سرگرمیاںیہیں انجام پاتی ہیں۔دارالافتاء اوراسٹوڈینٹس گائیڈنس سینٹراسی کمپلیکس میں قائم ہی۔گذشتہ دنوں امام حرم مکی علامہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس حفظہ اللہ کا پرجوش وشایان شان استقبال اوران ہی کے ہاتھوںوسیع المقاصد المرکز الاسلامی (آڈیٹوریم اور مختلف شعبوں کے دفاترپرمشتمل بلڈنگ) کاسنگ بنیاد اسی کمپلیکس میں عمل میںآیا۔اسی طرح شعبہ رفاہ عامہ کے تحت ملک کے مختلف گوشوں میں آفات سماویہ کے موقع پر ریلیف کاکام کیا جاتا ہے اورتمام اہم قومی وملی معاملات میں بھی جمعیت سرگرم رہتی ہی۔یہ ہے مرکزی جمعیت اہل حدیث کی سرگرمیوں کی ایک جھلک جوکہ کثیر سرمایہ کی متقاضی ہیں۔اورجواللہ تعالی کی توفیق اوراحباب ومحسنین جماعت کے تعاون سے جاری ہیں۔ان کے علاوہ دیگرمنصوبے اہل خیرحضرات کے تعاون کے منتظر ہیں۔
ماہ صیام کے موقع پر آپ سے گذارش ہے کہ خودبھی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مالی استحکام کے لیے کوشش کریں ، اپنے گرانقدر تعاون ، زکوۃ، صدقات اور عطیات سے نوازیں۔ ان شاء اللہ آپ کے حسن تعاون سے جمعیت کے نشاطات اور سرگرمیاںپوری قوت اورحوصلہ کے ساتھ جاری رہیںگی۔اللہ تعالیٰ آپ حضرات کو جزائے خیر سے نوازے اوررمضان المبارک کے فیوض وبرکات سے شادکام کری۔

Spread the love