پریس ریلیز

(۱)
صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے سابق ناظم جناب ابو رائد مہتاب کے انتقال پر تعزیتی پیغام
دہلی: ۹۲نومبر ۸۱۰۲ء: مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند سے جاری اخباری بیان کے مطابق صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے سابق ناظم جناب ابو رائد مہتاب صاحب کا طویل علالت کے بعد آج دوپہر اپولو اسپتال میں بعمر تقریبا ۰۶ سال انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
جناب مہتاب صاحب جماعت و جمعیت کے کاموں سے دلچسپی رکھتے تھے اور سوشل کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ آپ اہل حدیث وقف بورڈ پھاٹک حبش خان کے شعبہ بیت المال کے نگراں بھی رہے۔ پسماندگان میں بیوہ اور ایک صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ودیگر ذمہ داران وکارکنان نے ان کی موت پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ بار الہ ان کی مغفرت فرما، ان کو جنت الفردوس کا مکین بنا اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخش۔ آمین
(۲)
معروف عالم دین وممبرپارلیامنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا تعزیتی پیغام
دہلی: ۷ دسمبر ۸۱۰۲ئ: مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے معروف عالم دین، مشہور سیاسی وسماجی رہنما ،رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ ورکن پارلیامنٹ مولانااسرار الحق قاسمی کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی موت ملک وملت کا بڑا خسارہ قرار دیا ہے ۔
امیر محترم نے کہا کہ مولانا اسرارالحق قاسمی کو اللہ تعالی نے بڑی خوبیوں سے نوازا تھا وہ بیک وقت بڑے خطیب ، کالم نویس ، مدبر، منتظم ، متعدد دینی وتعلیمی اداروں کے سرپرست اور قومی وملی رہنما تھے اور اپنی تقریروں اور تحریروں میں قومی وملی اور دینی مسائل پر متوازن رائے کا اظہار کرتے تھے ۔
امیر محترم نے مزید کہا کہ مولانا ایک باکردار، صاحب اخلاق اور وسیع الفکر عالم دین تھے ۔ اور ہر مکتبہ فکر میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ۔نامساعد حالات میں کسی تصادم کے بغیر اپنی راہ کیسے نکالی جاتی ہے مولانا اس کے طریقہ سے واقف تھے۔اللہ تعالی مولانا کی مغفرت فرمائے ، ان کی خدمات کو قبول کرے ، جنت الفردوس کا مکین بنائے ،پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اورملک وملت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔ آمین

Spread the love