تعلیم وتربیت کے ذریعہ انتہاپسندی ودہشت گردی کا علاج ممکن ہےمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے زیراہتمام بارہویں آل انڈیا ریفریشر کو رس کے اختتامی اجلاس میں صوبائی جمعیات اہل حدیث اور دینی وملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اظہار خیال ملک بھر سے آئے ہوئے ائمہ ودعاة ومعلمین کو توصیفی اسناد وغیرہ سے نوازا گیا

تعلیم وتربیت کے ذریعہ انتہاپسندی ودہشت گردی کا علاج ممکن ہےمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے زیراہتمام بارہویں آل انڈیا ریفریشر کو رس کے اختتامی اجلاس میں صوبائی جمعیات اہل حدیث اور دینی وملی تنظیموں کے ذمہ داران کا اظہار خیال

ملک بھر سے آئے ہوئے ائمہ ودعاة ومعلمین کو توصیفی اسناد وغیرہ سے نوازا گیا

دہلی:۱۴ اکتوبر۲۰۱۹ء بروز پیر

تربیت کے بغیرتعلیم کی کوئی حیثیت نہیں بلکہ تعلیم تربیت کے بغیر الٹازہربن جاتی ہے اگر تعلیم کے ساتھ صحیح تربیت کی جائے تو انسان رب کافرماں بردارتو بنتاہی ہے انسانیت کا بھی سچابہی خواہ وہمدردبن جاتاہے ۔اس کے بعد وہ وہی کام کرتاہے جورب کی رضااور انسانیت کے مفاد میں ہوتاہے ۔انتہا پسندی و دہشت گردی کو نہ صرف پاس پھٹکنے نہیں دیتا بلکہ اس کے بیکٹیریاکو معاشرے سے نیست ونابود کرنے کے لئے ہمہ وقت فکرمندرہتاہے ۔وہ قوم وملت وانسانیت کی خدمت کو اپنا نصب العین بنالیتاہے ۔ ائمہ و معلمین انسانیت کی خدمت میںمومولانا¿ثر کردار ادا کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ موصوف گذشتہ شام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام دس روزہ بارہویں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة و معلمین کے اختتامی اجلاس سے خطاب فرما رہے تھے۔

موصوف نے اپنے خطاب میں مو ¿قر اراکین مجلس عاملہ، ذمہ داران صوبائی جمعیات اہل حدیث، ملی وسماجی قائدین نیز شرکاءدورہ تدریبیہ کواس میں شرکت پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے شکریہ کے ساتھ ساتھ ان تمام جہات اور اداروں کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس ریفریشر کورس میں شرکت کے لیے اپنے یہاں سے ائمہ ، دعاة اور معلمین کی ترشیح کی ۔ انہوں نے دعوت واصلاح اور تعلیم وتربیت کی اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایاکہ یہ انبیاءکرام علیھم السلامکا مشن ہے اوراس راستے میں ابتلاءوآزمائش آناکوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سب دعوت کا خاصہ ہے ۔سب سے بڑا انسان وہ ہے جو مصائب ومشکلات برداشت کرکے اپنے فرض منصبی کو اداکرلے جائے ۔لہٰذا ملک ومعاشرہ اور اللہ کی زمین سے فساد و بگاڑ اور ظلم ودہشت گردی کو مٹانے اور امن وآشتی اور اصلاح و سدھار کی راہ میںپیش آنے والی دشواریوںسے گھبرانے کی بجائے ہمت وحوصلہ، استقلال واستقامت کا مظاہر ہ کرتے ہوئے دنیامیں پھیل جاناچاہئے اورفرض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی سستی وکاہلی نیزلاپرواہی یا بددلی کو پاس نہیں پھٹکنے دینا چاہئے۔یہ مشن بہت ہی عظیم الشان ہے اورموجودہ دور کے حالات اس کے متقاضی ہیں۔ اسی کے پیش نظر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندنے اس کا بیڑااٹھایاہے اورتسلسل کے ساتھ اس کا انعقاد کرتی ہے۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانامحمدہارون سنابلی نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور شرکاءدورہ تدریبیہ کو اس عظیم الشان پروگرام میں شرکت پر مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ دعوت ہمارا مشن اور نصب العین ہے۔یہ ریفریشر کورس مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی خدمات کے سلسلے کی ایک اہم اور سنہری کڑی ہے ۔جسے گزشتہ ۸۱ سالوں سے پوری عمدگی کے ساتھ انجام دیتے چلے آرہے ہیں اور قائد ملک وملت و جماعت اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی قیادت میں یہ سب انجام پارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ یہ کارواں اپنی منزل کی جانب یونہی گامزن رہے اور اس کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت بخشے۔شرکاءدورہ تدریبیہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ائمہ ،دعاةومبلغین انبیاءکرام وسلف صالحین کے جانشین ہیں۔وہ ملت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیںانہیں اپنی اندرونی وبیرونی زندگی میں نکھار پیداکرکے دعوت وتعلیم کا حق ادا کرنا چاہئے۔علم سیکھنا اوراس کو اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنانا دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ہمیں علم کے مطابق عملی زندگی کواستوارکرناچاہئے اوربہترین اسوہ ونمونہ بن کر قوم کے لئے مفید ترین بننا چاہئے۔

 جماعت اسلامی ہند کے امیرانجینئر سعادت اللہ حسینی نے فرمایاکہ میرے لئے یہ انتہائی مسرت واعزاز کی بات ہے کہ اس دورہ تدریبیہ کے اختتامی پروگرام میں شرکت کا موقعہ ملا ۔شرکاءدورہ بڑے ہی خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے دعوتی مشن کے لئے منتخب فرمایاہے۔آپ حضرات زندگی بھر سیکھنے کا مزاج بنائیں ۔وہی قوم ترقی کرتی ہے جو قوم آخری سانس تک سیکھتی ہے۔پھر اسلام کے لئے کام کرنے والوں کے لئے تو یہ اورضروری ہوجاتاہے ۔زمانہ بڑی تیز رفتاری سے ترقی کررہاہے ہمیں بھی اپنے مشن میں اتنی ہی تیز لانی پڑے گی تبھی کامیابی نصیب ہوگی۔انہوں نے مرکزی جمعیت کے ذمہ داران کو اس دورہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اسے جمعیت کا بڑا کارنامہ بتایا۔

شاہ ولی اللہ انسٹیٹیوٹ کے صدرمولاناعطاءالرحمن قاسمی نے اس ہم پروگرام میں شرکت پر اپنی بے پناہ خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران جمعیت کو اس پہل اور اس کے مسلسل انعقاد پر مبارکباد پیش کی اورکہاکہ اگر عہدوسطیٰ میں ہم نے دعوت کا کام کیاہوتا تو حالات یہ نہ ہوتے جن سے ہم جوجھ رہے ہیں۔اس وقت بھی دعوت وتبلیغ کے میدان میں سناٹاہے ہمیں اس میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔

مولاناآزاد یونیورسٹی جودھپورکے صدرپروفیسر اخترالواسع نے امیرمحترم مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی کا خصوصا اورجملہ ذمہ داران کا عموما اس دورہ کے انعقاد پر شکریہ اداکیا اور مبارکباد پیش کی۔انہوں نے موجودہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ دنیامیں آج مسلمانوں کی گھیرابندی ہورہی ہے جس کے سد باب کے لئے علماءکرام کو تیارہوناچاہئے۔مرکزی جمعیت کی قیادت نے اس کام کا بیڑااٹھایاہے اس کے لئے وہ مبارکباد کی مستحق ہے۔آج ماحول ایسابن گیاہے کہ لوگ برائی کو دہرانے میں تکلف نہیں کرتے تو ہم اچھائی کو دہرانے میں کیوں پس وپیش کریں۔ہمیں اس فریضے کی ادائیگی کی فکر کرنی چاہئے جس کے ہم مکلف ہیں۔آپ اتحاد کے نقیب ہیں اس کے تقاضوں کو پورا کریں۔

اقلیتی کمیشن دہلی کے چیئرمین ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے اس پروگرام میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز کی بات بتایااورکہاکہ جمعیت کی تاریخ بہت پرانی ہے اور اس کی گوناگوں خدمات ہیں جن سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بشمول ہندوستان مسلمان پوری دنیامیں پریشان ہیں۔دنیابھرمیں ان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے کردارکو فراموش کردیاہے۔اسلام کردار کی بدولت پھیلانہیں تو انڈونیشیامیں کوئی فوج نہیں گئی تھی۔ ہمیں قرآن کی تعلیمات کو مضبوطی سے تھام لیناہے۔ہم جس دن قرآن پر عامل ہوجائیں گے پوری دنیاپر حکومت کریںگے۔

 استاذالاساتذہ مولاناابوالمکارم ازہری نے ذمہ داران جمعیت کا اس پروگرام کے انعقاد پر شکریہ اداکیااور کہاکہ مسلسل گیارہ سالوں سے اس پروگرام کا انعقاد قابل مبارکبادہے۔انہوں نے شرکاءدورہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ آپ حضرات دعوت کا کام حکمت ودانائی کے ساتھ کریں اورموعظہ حسنہ کو مدنظر رکھیں۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مفتی شیخ جمیل احمدمدنی نے خطاب میں دورہ کے انعقاد پر مرکزی جمعیت کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور مسلسل انعقاد پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ اگرشرکاءدورہ نے اس سے استفادہ کیاہے تو اس کا حق ادا کرنا انتہائی ضروری ہے اوراگر حق ادا نہیں کیا تو نہ تو آپ نے جمعیت کا حق ادا کیا اورنہ ہی اللہ تعالیٰ کے شکرگزارہوئے۔

کنوینرریفریشرکورس ڈاکٹر محمدشیث ادریس تیمی نے جملہ مہمانان گرامی اورشرکاءدورہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی متنوع دینی، دعوتی، تعلیمی وتربیتی،قومی وملی اورانسانی خدمات کا تذکرہ کیااورکہاکہ یہ ریفریشرکورس جس کا آغاز ۴اکتوبرکوہواتھا اسی مبارک تسلسل کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس کے لیے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے جملہ ذمہ داران شکریے اورمبارکباد کے مستحق ہیں۔انہوں نے دورہ تدریبیہ کی تفصیلات بھی حاضرین کو بتائیں۔

اس اختتامی اجلاس میں صوبائی جمعیات اہل حدیث کے ذمہ داران نے بھی اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے دورہ تدریبیہ کے انعقاد پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور انہیں ہدیہ تشکرپیش کیانیز اس ریفریشرکورس کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ ان میں مولاناخورشیدعالم مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت بہار،ڈاکٹر سعیداحمدعمری امیر صوبائی جمعیت آندھراپردیش،سیدآصف عمری امیر صوبائی جمعیت تلنگانہ،مولاناطہ سعیدخالدمدنی امیر صوبائی جمعیت اڈیشہ،مولانامحمدعلی مدنی نائب ناظم مرکزی جمعیت وامیر صوبائی جمعیت بہار،مشتاق احمد صدیقی قائم مقام امیرصوبائی جمعیت پنجاب، مولاناعبدالستار سلفی امیر صوبائی جمعیت دہلی،مولاناعرفان شاکر ناظم صوبائی جمعیت دہلی، مولانا عبدالقدوس عمری امیر صوبائی جمعیت مدھیہ پردیش،مولاناریاض احمدسلفی نائب ناظم مرکزی جمعیت وشیخ الجامعہ جامعہ ابو ہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج الہ آباد، ، حافظ محمدعبدالقیوم نائب امیر مرکزی جمعیت، حافظ عتیق الرحمن طیبی امیر صوبائی جمعیت مشرقی یوپی ،مولانا شہاب الدین مدنی ناظم صوبائی جمعیت مشرقی یوپی،مولانامحمدابراہیم مدنی نائب امیر صوبائی جمعیت مشرقی یوپی،حافظ کلیم اللہ سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت مشرقی یوپی ،جناب محمداسلم خان صاحب ناظم صوبائی جمعیت کرناٹک وگوا،جناب کے جے منصورقریشی عرف دادوخازن صوبائی جمعیت کرناٹک وگوا، مولاناانعام الحق مدنی ناظم صوبائی جمعیت بہار،مولانااسلم جامعی امیرصوبائی جمعیت مہاراشٹر،مولاناسرفراز اثری ناظم صوبائی جمعیت مہاراشٹر،مولانامقصود الرحمن مدنی امیرصوبائی جمعیت آسام،مولاناشمس الحق سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت جھارکھنڈ،جناب عبدالحفیظ راندڑناظم صوبائی جمعیت راجستھان،مولاناذکی احمدمدنی قائم مقام ناظم صوبائی جمعیت مغربی بنگال،مولاناابوالکلام احمدایڈیٹرالرحیق ،مولانا امان اللہ مدنی مدیرمعھدحفصہ للبنات،زھراباغ بسمتیہ،بہار،جناب عطاءاللہ انورسابق مترجم پٹنہ ہائی کورٹ،مولاناعبدالمبین ندوی استاذ جامعہ ریاض العلوم دہلی،مولاناظل الرحمن مدنی فوری مترجم حرم شریف،مولاناعبدالرحمن سلفی نائب ناظم صوبائی جمعیت کیرالا،مولاناعزیزاحمد مدنی استاذالمعھدالعالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ، مولانامحمدامین ریاضی سابق ناظم صوبائی جمعیت ممبائی قابل ذکر ہیں۔

اس اہم اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے مو ¿قر اراکین مجلس عاملہ وذمہ داران صوبائی جمعیات نے بطورخاص شرکت کی۔اس موقعہ پر دہلی واطراف سے معزز شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تمام شرکاءدورہ تدریبیہ کو امیر محترم و ناظم عمومی اور ان کے نائبین، ناظم مالیات اورمعزز مہمانوں کے ہاتھوں توصیفی اسناد اور دیگرانعامات سے نواز اگیا۔

پروگرام کا آغاز شریک دورہ حافظ محمدارشاد کی تلاوت کلام پاک سے ہوااور اخیرمیں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز نے تمام معززمہمانوں ، شرکاءدورہ اور دیگرحاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا اور توقع ظاہر کی کہ اس عظیم الشان پروگرام سے انہوں نے بھرپوراستفادہ کیا ہوگا۔ اوراس سے قوم وملت کو فائدہ پہنچائیں گے۔

Spread the love