ریاست جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ قابل سخت مذمت/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

 ریاست جموں وکشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملہ قابل سخت مذمت/مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی:23اپریل 2025
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ریاست جموں وکشمیر کے پہلگام میں منگل کو سیاحوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی وبزدلانہ عمل قراردیتے ہوئے مہلوکین کے ورثاءسے قلبی تعزیت کی ہے اور زخمیوں سے قلبی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
  مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مزید کہا کہ ہم پلوامہ کے سنگین ترین دہشت گردانہ حملہ کی المناکی کو بھو ل بھی نہ پائے تھے کہ یہ دہشت گردانہ ومجرمانہ حملہ ہوگیا۔اس طرح کے سنگین جرائم کے مرتکبین کسی بھی طرح بخشے جانے کے قابل نہیں ہیں۔حکومتوں کو چاہیے کہ اس کے اصل ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، تاکہ آئندہ پھر کبھی کوئی وطن عزیز کے امن وامان اور شہریوں کی قیمتی جان ومال سے کھلواڑ کرنے کی جرأت نہ کرسکے۔
امیر محترم نے اپنے بیان میں عوام خواص اور میڈیا سے صبر وتحمل سے کام لینے اور امن وقانون اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی خرابی کا سبب والی ہر سرگرمی سے کلی اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
Spread the love