جواہر لال نہرو یونیور سٹی کے کیمپس میں طلباء اور اساتذہ پر پرتشدد حملہ قابل مذمت: مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی
دہلی۔6جنوری2020ئ
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امرمحترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے گزشتہ کل مرکزی دانشگاہ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے کیمپس میں لاٹھی اورڈنڈوں سے لیس نقاب پوش حملہ آوروں کے ذریعہ کئے گئے طلبہ واساتذہ پرافسوسناک پرتشدد حملہ کی مذمت کی ہے اوراسے نہ صرف جے این یوجیسے تعلیمی اداروں بلکہ وطن عزیز کی گنگا جمنی تہذیب واقدار کے منافی اورکثرت میں وحدت والی روایات کے حامل ملک اورعظیم تعلیمی وتہذیبی گہوارہ ومرکزکونقصان پہنچانے کی کوشش اوراس کی شناخت پر حملہ قرار دیا ہے۔اور کہا ہے کہ ہمارے اعلیٰ تعلیمی ادارے جوملک کی ریڑھ کی ہڈی اورگراں قدر سرماہہ ہیںاورجہاں ملک کا مستقبل پروان چڑھتا ہے ، ان میں اس طرح کے شرمناک واقعات کا رونما ہونا نہایت افسوس ناک اورلمحہ فکریہ ہے۔حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کوچاہئے کہ اس مذموم واقعہ کی فورا غیرجانبدارانہ انکوائری کرکے اصلی مجرموں کو قرارواقعی سزادے، یونیورسٹی کیمپس میں امن وامان کویقینی بنائے اورتعلیمی ماحول کوبحال کرے نزحکومت نے اس سلسلے میں جواقدامات کئے ہیں ان کو اورزیادہ م ثراورمستحکم بنانے پرانہوں نےزوردیا ہے۔
امیرمحترم نےمزید کہا کہ ملک کے اندر حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں اورعجیب طرح کی انارکی کی صورت حال پیدا ہوتی جارہی ہے ایسے میں حکومت وانتظامیہ اورعوام سب کو سنجیدگی کے ساتھ حالات پرقابوپانے کے لیےمتحدہ کوشش کرنی چاہئےتاکہ پھر اس طرح کے افسوسناک واقعات رونما نہ ہوں اورسب کی عزت وآبرو اور جان ومال محفوظ رہے۔
امیرمحترم نے اپنے بیان میں اس حملے میں زخمی ہونے والے اساتذہ وطلبہ سے اظہار ہمدردی ویک جہتی کی ہے۔اورہرحال میں امن وقانون کوبحال رکھنے کی اپیل کی ہے۔