ہندوستان کی مشہور دینی دانشگاہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا انتقال ُپرملال

ہندوستان کی مشہور دینی دانشگاہ جامعہ دارالسلام عمرآباد کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کا انتقال ُپرملال

نئی دہلی:۱۱؍مئی ۲۰۲۴ء؁
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے ہندوستان کی مشہور دینی دانشگاہ جامعہ دارالسلام عمرآباد ،تامل ناڈو کے جنرل سکریٹری اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر معروف عالم دین مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی موت کو ملک وملت کا بڑا خسارہ قرار دیا ہے۔

امیر محترم نے کہا کہ مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب کو اللہ تعالی نے بڑی خوبیوں سے نوازا تھا۔آپ علم دوست ، علماء کے قدر داں،قومی وملی غیرت سے سرشار، مہمان نواز ،اچھے انسان اور عظیم دینی ،علمی اور سلفی خانوادے کے چشم وچراغ تھے ، قومی وملی اور سماجی کاز سے کافی دلچسپی رکھتے تھے اور دینی وملی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔بلاشبہ ان کا انتقال ملک وملت کا بڑا خسارہ ہے۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، بشری لغزشوں سے درگذر کرے، دینی و دعوتی اور تعلیمی خدمات کو شرف قبولیت بخشے اور ان کے لیے صدقہ جاریہ بنائے ،ان کو جنت الفردوس کا مکین بنائے، جملہ پسماندگان ومتعلقین کوصبرجمیل کی توفیق بخشے اورجامعہ دارالسلام عمرآباد جس کے فیض یافتگان ملک وبیرون ملک دینی ، دعوتی، تعلیمی اور تربیتی خدمات انجام دے رہے ہیں ،کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اور اس چمنستان علم ودانش کو سدابہار رکھے۔ آمین۔


پریس ریلیز کے مطابق مولانا کاکا سعید احمد عمری صاحب تقریبا ایک ماہ سے علیل اور صاحب فراش تھے ۔ آج سہ پہر پونے تین بجے بعمر تقریبا 88/سال جامعہ دارالسلام عمرآباد کے اسپتال میںداعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔اناللہ واناالیہ راجعون۔پسماندگان میں چار صاحب زادے مولانا کاکا انیس احمد عمری صاحب جوائنٹ سکریٹری جامعہ دارالسلام عمرآباد ،کاکا امین احمد ،کاکا فہیم احمد ،کاکا ندیم احمد، تین صاحبزادیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔نماز جنازہ کل مورخہ 12/مئی 2024ء کو بوقت گیارہ بجے صبح جامعہ دارالسلام عمرآباد میں ادا کی جائے گی۔ان شاء اللہ۔
پریس ریلیز میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ودیگر ذمہ داران واراکین نے بھی مولانا کے انتقال پر رنج وافسوس کیا ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں۔

Spread the love