جماعتی خبرین

اجلاس عام اختتام پذیر:آج بتارےخ ۲دسمبر ۸۱۰۲ءبروز اتوار بعدنماز مغرب مسجد اہل حدےث گلی نمبر۸۱ احمد نگر کانچ کا پل مےرٹھ مےں زےر صدارت فضےلة الشےخ محمدہارون سنابلی ناظم عمومی مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند ایک اجلاس عام منعقدہوا جس مےں علماءکرام نے مختلف موضوعات پر خطاب فرماےا مولانا محمد عامر رےاضی نے اےمان کی فضےلت اوراس کی اقسام پر روشنی ڈالی، مولانا محمد امراللہ فےضی نے ”غےبت کی برائی اوراس کے برے اثرات“ پر روشنی ڈالی، مولانا محمد نعےم مبارک پوری نے ”اصلاح معاشرہ“ کے عنوان پر خطاب فرماےا، مولانا حافظ عبدالقدےرصاحب نے ”نماز کی اہمےت“ پر روشنی ڈالی اخےر مےں صدارتی خطاب کرتے ہوئے ناظم عمومی مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند نے ”محبت رسول“ کے عنوان سے دل پذےر خطاب فرماےا مولانا محمد ہارون سنابلی نے فرماےا رسول اللہ ﷺ سے سچی اورحقےقی محبت ےہ ہے کہ آپ کی سنتوں سے محبت کی جائے اسی سنت کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ نکاح شادی بےاہ بھی رسول اللہ کی سنت ہے اس کے لےے ہمےں رسول اللہ کی شادےاں آپ کی بچےوں کی شادےاں صحابہ کرام رضوان اللہ علےہم اجمعےن کی شادےاں اپنے سامنے رکھنا چاہےے ناظم عمومی نے بہت ساری مثالےں پےش کیں جس کو سن کر سامعےن کی آنکھےں اشکبار ہوگئےں پروگرام مےں مےرٹھ شہر کے مختلف علاقوں سے افراد جماعت نے شرکت فرمائی خندق بازار ،شکور نگر، کرےم نگر، ڈھوائی نگر، ثمر کالونی، ذاکر کالونی، شاہ جہاں کالونی، شاہ پےر گےت شوہراب اور اس کے علاوہ مختلف علاقوں سے افراد جماعت نے کثےر تعداد مےں شرکت فرمائی ۔(محمد عامررےاضی امام وخطےب مسجد اہل حدےث احمد نگر مےرٹھ مغربی ےوپی)
ےک روزہ اجلاس عام: جامعہ دارالعلوم الاصلاحےہ اےم بی اےس چوک سات ماڑی اتردےناج مغربی بنگال مےں اےک روزہ اجلاس عام جس مےں مہمان خصوصی مولانا مزمل الحق ابوالحسن المدنی نے صدارت فرمائی مولانا نورالاسلام رحےمی نے ”فکر آخرت“ کے عنوان پر گفتگو کی۔ مولاناعزےزالرحمن بخاری نے ”تعلےم کی اہمےت اور فضےلت“ پرروشنی ڈالی۔ مولانا ابوعبےدہ صاحب نے ”معاشرے مےںپھےلی برائےوں جےسے جھوٹ چغلی زنا نشا شراب وغےرہ کے عنوان پر خطاب فرماےا۔ مولانا عبدالحنان صاحب نے نظامت کے فرائض انجام دئےے اخےر مےں مولانا محمد ہارون سنابلی ناظم عمومی مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند نے”مدارس اسلامےہ کی اہمےت او رضرورت“ پر روشنی ڈالی مولانا نے کہا کہ مدارس اسلامےہ مےں امن وامان اور بھائی چارگی کی تعلےم دی جاتی ہے وطن سے محبت کا پاٹھ پڑھاےا جاتاہے ،دہشت گردی کا اسلام اورمسلمانوں سے کوئی تعلق نہےں ،دہشت گردی کا کوئی دھرم نہےں، مولانا نے مزےد کہا کہ آج ہمےں قرآن مجےد اور سےرت النبی کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہےے پروگرام مےں ہزاروں کی تعداد مےں لوگوںنے شرکت کی۔(عبدالحنان خوش محمدمحمدی ناظم جامعہ دارالعلوم الاصلاحےہ سات ماڑی اتردےناج مغربی بنگال)
پندرہوےں اےک روزہ اصلاح معاشرہ کانفرنس اختتام پذےر: ضلعی جمعےت اہل حدےث صاحب گنج، جھارکھنڈ کبھی تربےتی پروگراموں کے ذرےعہ توکبھی اشتہار، پمفلٹ اور سالانہ اجلاس کے ذرےعہ اپنی تبلےغی واصلاحی فرائض مو¿ثر طرےقے سے انجام دےتی آرہی ہے۔ پچھلے سالوں کی طرح امسال بھی ۹۱نومبر ۸۱۰۲ءبروز سوموارکو شرےکنڈہائی اسکول مےدان گمانی مےں ضلعی جمعےت اہل حدےث صاحب گنج کی پندرہوےں اےک روزہ ضلعی کانفرنس اصلاح معاشرہ کے موضوع پر زےر صدارت فضےلة الشےخ جناب عبدالعزےز حقانی شےخ الحدےث جامعہ اصلاح المو¿منےن برہےٹ اورامےر ضلعی جمعےت اہل حدےث صاحب گنج منعقد ہوئی جس مےں مقررےن نے مقررہ موضوع پر تقرےر ےںکےں اس اجلاس کے مقررخصوصی شےخ جرجےس انصاری حفظہ اللہ نے ”محاسن اسلام“ کے موضوع پر پرمغز ومدلل تقرےر کی جبکہ شےخ ابن ادرےس برہم پوری نے ”مروجہ نکاح اورشرعی نکاح“ کے موضوع پر تقرےر کرتے ہوئے نکا ح مےں ناجائزاور ممنوعہ امور سے اجتناب کرنے کی تلقےن کی، شےخ مختا رحسےن مالدہی نے ”اصلاح معاشرہ مےں علماءکرام کا کردار“ کے موضوع پر ،شےخ اسلم کمال مدنی نائب مدےر مرکز السلام التعلےمی شرےکنڈ نے ”عقےدہ کی اہمےت اورضرورت“ پر مدلل اورمو¿ثر انداز مےں تقرےر کی پھر شےخ شمس الضحیٰ سلفی بےر بھومی نے ”تحرےک آزادی مےں علماءاہل حدےث کا کردار“ کے موضوع پر تقرےر کرتے ہوئے علماءصادق پور اور تحرےک شہےدےن کی قربانےوں کا ذکر کےا، اس کے بعد امےر صوبائی جمعےت اہل حدےث جھارکھنڈ نے ”موجودہ دور مےں مسلمانوں کا کردار“ کے موضوع پر بہترےن اندازمےں اپنے موضوع کوواضح کےا، شےخ عقےل اخترےوسف مکی ناظم اعلیٰ صوبائی جمعےت اہل حدےث جھارکھنڈ نے” نےت کی اہمےت“ بےان کرتے ہوئے فرماےا کہ تمام اعمال کا دارومدار نےت پر ہے اس لئے جو بھی کام کرےں سب سے پہلے ہم کونےت درست کرلےنا چاہےے۔شےخ اشرف الحق رحمانی شےخ الحدےث جامعہ اسلامےہ سلفےہ عبداللہ پور نے ”اصلاح معاشرہ“ کے موضوع پر مو¿ثر انداز مےں سامعےن کو خطاب کےا، شےخ ابوالکلام دےناج پوری نے ”اکل حلال“ کے موضوع پر تقرےر کی اور راقم الحروف نے جمعےت کے مقاصد وفوائد سے سامعےن کو مطلع کےا۔ واضح رہے کہ اس کانفرنس کی نظامت کے فرائض شےخ شمس الحق سلفی نائب ناظم صوبائی جمعےت اہل حدےث جھارکھنڈ نے انجام دےئے انہوںنے فرماےا کہ جماعتی زندگی گذار نا ضروری ہے اس لئے ہراےک کو چاہےے کہ جمعےت اہل حدےث سے منسلک ہوکر اتحادواتفاق کے ساتھ دےنی خدمات انجام دےں اخےر مےں دعائےہ کلمات کے ذرےعہ اجلاس کے اختتام کا اعلان کےا گےا۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ وہ ہمارے اس کانفرنس کو قبول فرمائے اوراس کے جملہ معاونےن واراکےن وعہدے داران کے لئے اسے نجات کا ذرےعہ بنائے۔ آمےن (ابوطاہر بن عزےز الرحمن السلفی ناظم ضلعی جمعےت اہل حدےث صاحب گنج جھارکھنڈ)
وفات حسرت آیات:یہ خبر نہایت ہی افسوس اور غم واندوہ کے ساتھ سنی جائے گی کہ حافظ انوار الحق صاحب برندابن مغربی چمپارن، بہار کا مورخہ ۴دسمبر ۸۱۰۲ء کو انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حافظ صاحب کتاب وسنت کے بڑے شیدائی، نہایت متشرع ،فرائض وسنن اورنوافل کے پابند ، شرک وبدعات سے بیزار اور لوگوں کی اصلاح کے بڑے متمنی رہتے تھے ۔ وہ قابل رشک حافظ قرآن کریم تھے اوردینی ، ملی اور جماعتی غیرت وحمیت کے نمونہ تھے اور بچپن ہی سے کسی بھی طرح کی غلط گفتگو اور مجالس سے کوسوں دور رہتے تھے۔ آپ نے حفظ قرآن کریم کے لیے شمالی ہند کی معروف ومشہور درسگاہ مدرسہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا، مغربی چمپارن سے حفظ قرآن کریم مکمل کیا ، تھوڑے دنوں تک دارالعلوم دیوبند سے بھی کسب فیض کیا ۔ پھر عصری تعلیم حاصل کرنے کے بعد رانچی سے عملی زندگی کا آغاز کیا ۔عراق ، کویت ، اور سعودی عرب میں لمبی مدت تک رہے ۔ بہت دنوں تک مکہ مکرمہ میں قیام رہا اور حرم مکی کے شعبہ الکٹرک سے آپ وابستہ رہے۔ آپ جہاں اپنے فن کے ماہر تھے وہیں ڈیوٹی کے بھی بڑے پابند تھے۔ چونکہ حافظ قرآن تھے ، علماءومشائخ سے ہمیشہ رابطہ میں رہتے تھے اور دینی معلومات بھی اچھی رکھتے تھے اس لیے درس کا سلسلہ بھی جاری تھا اور اہم مسائل میں خود اس حقیر سے بھی باوجود تفاوت سن وسال اور فضل وکمال کے استفسار فرماتے رہتے تھے ۔ تقریبا دو ماہ قبل مکہ مکرمہ میں مرض یرقان کے شکار ہوگئے لیکن حرم مکی کی ڈیوٹی میں فرق نہیں آنے دیااور بالآخر یہ مرض جان لیوا ثابت ہوا ۔حیلہ روزی بہانہ موت کے تحت مرض بڑھتا گیااور اخیر میں ڈاکٹروں نے کینسر ڈکلیرکردیا۔ آناً فاناً ہندوستان تشریف لائے اور متعدد معالجین کی طرف رجوع کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے مایوسی کا اظہار کیا والد محترم حضرت مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے بنفس نفیس ڈاکٹروں کی خدمت میں حاضر ہوکر علاج ومعالجہ کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہی ہوا جو اللہ کو منظور تھا اور بالآخر مورخہ ۴دسمبر ۸۱۰۲ءکو شب کے دو بجے چمپارن میں بعمر ۵۶ سال داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور اگلے دن آبائی قبرستان برندابن مغربی چمپارن میں تدفین عمل میں آئی ۔ معروف عالم دین محترم جناب مولانا محمد علی مدنی صاحب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث بہارنے نماز جنازہ پڑھائی ۔ پسماندگان میں بیوہ، چار بیٹے سراج انور ، اعجازانور ، معراج انور وغیرہ اور دو بیٹیاں صبیحہ وغیرہ ہیں ۔بڑے بیٹے سراج انور حافظ قرآن اور باضابطہ عالم دین ہیں ۔ دوسرے بیٹے اعجاز انور شمالی ہند کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ ابوہریرہ الاسلامیہ لال گوپال گنج، الہ آباد یوپی سے فارغ التحصیل ہیں اور تیسرے بیٹے معراج انور بھی اپنے فن کے ماہر ہیں ۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے ۔ جنت الفردوس میں کا مکیں بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے ۔ آمین۔(شرےک غم محمد اظہر مدنی، صدر جامعہ ابو بکر صدیق الاسلامیہ، برندابن، مغربی چمپارن، بہار)
الحاج قمر الدین صاحب نائب امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کو صدمہ: نہایت غم وافسوس کے ساتھ یہ خبر سنی جائے گی کہ صوبائی جمعیت اہلحدیث دہلی کے نائب امیر الحاج قمر الدین کے جواں سال بڑے بیٹے محمد خالد صاحب کا مورخہ ۸دسمبر ۸۱۰۲ءکو ہارٹ اٹیک کے سبب بعمر ۵۴سال انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ موصوف با اخلاق اور صوم و صلوة کے پابند تھے اور سماجی و دینی کاموں میں پیش پیش رہتے تھے۔ اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں رہتے تھے۔ وہ امن ایکشن سوسائٹی دہلی کے صدر بھی تھے۔ جواں سال بیٹے کی ناگہانی موت سے حاجی صاحب کا حزین وملول ہونا فطری بات ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کو اور ان کے خاندان کو صبر وسلوان عطا کرے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران خصوصا امیر محترم فضیلة الشیخ اصغر علی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ ، ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی حفظہ اللہ، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز صاحب وجملہ کارکنان ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اگلے دن امیر محترم نے ان کے جنازہ کی نماز پڑھائی۔ جنازے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے کارکنان بھی شریک تھے۔ پسماندگان میں والدین، بیوہ، تین بیٹیاں اور دوبیٹے ہیں، بڑی صاحبزادی کی شادی ہوچکی ہے۔ احباب و عامة المسلمین سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس کا مکین بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ آمین (ادارہ)
اےک صدمہ¿ جانکاہ: پورے ملک کے اخوان دےنی کو ےہ غمناک خبر دے رہا ہوں کہ ۲۱اگست ۸۱۰۲ءکو دوشنبہ کی صبح مےں اذان فجر سے ۵۱منٹ قبل مےری اہلےہ کا انتقال ہوا۔ وہ انتہائی ظاہری وباطنی خوبےوں کی مالک تھےں، بڑی مہمان نواز وغرےب پرورتھےں، ان کا انتقال ہارٹ اٹےک سے ہوا، جسد خاکی کو بذرےعہ اےمولےنس سدھارتھ نگر لے جاےا گا ،۳۱اگست ۸۱۰۲ءکو تجہےزوتکفےن عمل مےں آئی، پسماندگان مےں راقم سطور،چاربےٹے ، ۳بےٹےاںاورپوتوں وپوتےوں ،نواسوں اور نواسےوں سے بھرا پرا کنبہ ہے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اورجنت الفردوس مےں جگہ دے آمےن نےز ہم پسماندگان کو صبرجمےل کی توفےق دے۔ آمےن پورے ملک کے احباب جماعت سے دعاءمغفرت کی درخواست ہے۔(طالب دعا: ابوالکلام احمد،صدراسلامی مرکز دہلی9818196773)
(مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر ، ناظم عمومی، ناظم مالیات اور جملہ ذمہ داران و کارکنان نے مذکورہ مرحومےن کے لیے دعا ئے مغفرت کی اپیل اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا ہے)

Spread the love