امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے زیر قیادت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اعلیٰ سطحی دعوتی، تعلیمی و راحتی وفد کی تین روزہ دورہ مغربی بنگال سے دہلی واپسی

امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے زیر قیادت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے

اعلیٰ سطحی دعوتی، تعلیمی و راحتی وفد کی تین روزہ دورہ مغربی بنگال سے دہلی واپسی

دہلی: ۲۳نومبر ۲۰۱۹

 مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کے زیر قیادت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا ایک اعلیٰ سطحی دعوتی، تعلیمی و راحتی وفد جس میں ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی اور ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز شامل تھے تین روزہ دورہ مغربی بنگال سے آج دہلی واپس آگیا۔ جو مورخہ ۲۱ نومبر کی صبح سے شروع ہوا تھا۔ اس دوران معزز وفد نے متعدد تعلیمی وتربیتی وتربیتی اداروں کی زیارت اور دعوتی وتعلیمی پروگراموں میں شرکت کی اور مختلف مقامات پر موسم سرما کی مناسبت سے سیلاب متاثرین کے مابین بڑی تعداد میں کمبل کی تقسیم عمل میں آئی۔ اور یہ سلسلہ آج شام تک جاری رہا۔

 

پریس ریلیز کے مطابق امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی ودیگر معزز اراکین وفد نے مورخہ ۲۱ نومبر کو شہر کولکاتہ کے معروف تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعۃ الہدیٰ الاسلامیہ کے تعلیمی پروگرام میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ پھر وہاں سے مالدہ روانہ ہوگئے۔ جہاں اگلے دن کئی مقامات پر سیلاب متاثرین کے مابین موسم سرما کے پیش نظر بڑی تعداد میں کمبل تقسیم کیے۔ معزز اراکین وفد نے اس دوران جامعہ عربیہ فیض الغربا کھردھیل، کلیہ الحجاز للبنات سندر پور اور مدرسہ سعید پور دلال پور وغیرہ کی زیارت کی اور ذمہ داران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات سے ملاقاتیں کیں۔ امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے گاجول کی مرکزی جامع مسجد میں جمعہ کا خطبہ دیا اور معروف دینی وملی شخصیات الحاج عبدالرشید مالیر کوٹلہ کی غائبانہ نماز جنازہ کی امامت فرمائی۔ مفید مشورے دیے اور نصیحتیں کیں۔ آج مورخہ ۲۳ کو جامعہ رحیمیہ ابراھیمیہ سلفیہ کلیاچوک مالدہ میں ضلعی سطح کے دعوتی وتربیتی پروگرام میں شرکت فرمائی اور خطاب کیا۔ جس میں مغربی بنگال کے تقریبا تمام اضلاع کے نمائندگان شریک رہے۔

اس اجلاس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی، ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی اور ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز کے علاوہ صوبائی جمعیت اہل حدیث مغربی بنگال کے قائم مقام امیر مولانا شمیم اختر ندوی، قائم مقام ناظم مولانا ذکی احمد مدنی، صوبائی جمعیت اہل حدیث بہار کے ناظم مولانا انعام الحق مدنی وغیرہ نے خطاب کیا۔ ضلعی جمعیت اہلحدیث مالدہ کے ناظم مولانا محمد اسرائیل سلفی نے امیر محترم کی خدمت میں سپاس نامہ پیش کیا۔ اس پروگرام میں ضلعی جمعیت اہل حدیث مالدہ کے نائب امیر مولانا ظہیر الدین ندوی اور خازن مولانا غیاث الدین ریاضی کے علاوہ متعدد شرکا نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے۔ اور اس طرح یہ دورہ مکمل ہوا۔

Spread the love