بہار کے معروف داعی و خطیب مولانا محمد حشمت اللہ چترویدی صاحب کا انتقال پُرملال 

بہار کے معروف داعی و خطیب مولانا محمد حشمت اللہ چترویدی صاحب کا انتقال پُرملال
یہ خبر نہایت ہی رنج و افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ بہار کے معروف داعی وخطیب اور مشہور عالم دین مولانا مطیع الرحمن چترویدی صاحب کے سمدھی مولانا محمد حشمت اللہ چترویدی صاحب طویل علالت کے بعد گزشتہ شب آبائی وطن پرسا پریہار ضلع سیتامڑھی بہار میں داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔اناللہ وانااليه راجعون.اللهم اغفرله وارحمه وعافه واعف عنه واكرم نزله ووسع مدخله ونقه من الذنوب كمانقيت الثوب الابيض من الدنس وادخله الفردوس الاعلى من الجنة والهم اهله وذويه الصبر والسلوان.ان العين تدمع والقلب يحزن ولانقول الابما يرضى ربناسبحانه وتعالى . ان لله مااعطى وله مااخذ وكل شئى عنده باجل مسمى.
 مولانا حشمت اللہ چترویدی صاحب  بڑے خلیق و ملنسار ، سادگی پسند اور متواضع انسان  تھے۔ سرکاری اسکول کے ریٹائرڈ پرنسپل تھے اور علاقے میں دعوت و اصلاح کے کاموں میں سرگرم رہتے تھے۔مشہور خطیب تھے اور آپ کے خطابات جلسوں میں بہت پسند کیے جاتے تھے ۔پسماندگان میں اہلیہ، ہونہار فرزند ارجمند ڈاکٹر سراج اللہ تیمی سلمہ سب ایڈیٹر روزنامہ قومی تنظیم پٹنہ سمیت پانچ صاحب زادے اور پانچ صاحب زادیاں ہیں ۔
اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے، بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے، دینی و دعوتی خدمات کو شرف قبولیت بخشے،جنت الفردوس کا مکین بنائے، جملہ پسماندگان ومتعلقین کو  کوصبرجمیل کی توفیق بخشے  ۔ آمین
 شریک غم :اصغر علی امام مہدی سلفی،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند
Spread the love