صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے نائب امیر الحاج قمر الدین صاحب کے سانحہ ارتحال پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا تعزیتی پیغام

صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے نائب امیر الحاج قمر الدین صاحب کے سانحہ ارتحال پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کا تعزیتی پیغام

نئی دہلی:25اکتوبر2022
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی کے نائب امیر، مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے موقر رکن عاملہ وشوری ،محمدی مسجد اہلحدیث کھجوری، نئی دہلی کے متولی اور معروف سماجی شخصیت الحاج قمر الدین صاحب کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہارکیا اور ان کی موت کو ملت وجماعت کابڑا خسارہ قرار دیاہے۔
امیر محترم نے کہا کہ الحاج قمر الدین صاحب کو اللہ تعالیٰ نے بڑی خوبیوں سے نوازا تھا۔آپ بڑے خلیق وملنسار ،علماءنواڑ،دینی وجماعتی غیرت سے سرشار ،خدمت خلق کے لیے ہمہ وقت تیار اور نہایت جری وبہادر انسان تھے، علاقہ کی امن کمیٹی کے سابق رکن تھے۔ آبائی سنبھل تھا۔ آپ مرکزی جمعیت اہلحدیث کے کاز سے بڑی دلچسپی رکھتے تھے اور ہر دعوتی و تربیتی پروگرام میں بڑی سرگرمی کے ساتھ شرکت کرتے تھے۔مرکزی اہل حدیث رو¿یت ہلال کمیٹی کی نشستوں میں علی العموم شریک ہوتے تھے۔جمعیت کے تعمیراتی کاموں سے بھی کافی لگاو¿ تھا، اس لیے ان کا مرکزی دفتر اہل حدیث منزل میں برابری آنا جانا رہتا تھا۔ گھٹنے کے درد اور سانس کی شکایت تھی۔کل صبح گیارہ بجے ان کو دہلی کے لوک نائک اسپتال (اربن)میں داخل کیا گیا۔لیکن وقت موعود آپہنچا اورسوا بارہ بجے شب بعمر تقریباً 85 سال انتقال ہوگیا۔اناللہ واناالیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغفرت فرمائے، بشری لغزشوں سے درگذرفرمائے، دینی وجماعتی خدمات کوشرف قبولیت بخشے،جنت الفردوس کامکین بنائے اورجملہ پسماندگان ومتعلقین کوصبرجمیل کی توفیق عطافرمائے اورجمعیت وجماعت کو ان کا نعم البدل عطا کرے۔ آمین
پریس ریلیز کے مطابق آج سہ پہر تقریبا ڈھائی بجے دن کھجوری قبرستان میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ نمازجنازہ کی امامت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے فرمائی ۔ جنازے میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی ومتعددکارکنان ، دہلی اردو اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد اورجماعت کی اہم شخصیات مثلاًمولاناعبدالستار سلفی امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی، مولانا عبدالتواب مدنی، مولانا ارقم نیپالی ، مولانا عبدالمبین ندوی وغیرہم کے علاوہ ملت وجماعت کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پسماندگان میں اہلیہ محترمہ،تین صاحب زادے محمد غالب ،محمد آصف ،محمد شاہد سلمھم اللہ اور چار صاحب زادیاں ہیں۔
جاری کردہ
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love