مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اہل حدیث کمپلیکس میں تقریب یوم آزادی اور پرچم کشائی کا اہتمام

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اہل حدیث کمپلیکس میں تقریب یوم آزادی اور پرچم کشائی کا اہتمام

16.اگست 2019

سارے دیش واسیوں کو یوم آزادی مبارک ہو۔ آج پرچم کشائی اور مسرت کا موقع ہے ۔ہم سبھی دیش واسی دیش بھرمیں پورے جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات اور پرچم کشائی کااہتمام کررہے ہیں اوراس قومی تہوار کو اخوت وبھائی چارہ ، قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مبارک جذبے سے منارہے ہیں۔ہم نے جن قربانیوں کے صلہ میں یہ آزادی حاصل کی تھی، آج یوم آزادی کی مناسبت سے ہم تجدید عہد کریں کہ قومی یکجہتی اور محبت و اتحاد کے ساتھ اس جشن آزادی کو مناتے رہیں گے اور آزادی کا حقیقی فائدہ اٹھانے اور ملک کی تعمیرکے لئے جد و جہد کریں گے ۔جو قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتی ہیں وہ آزادی کو قدر کرتی ہیں اور ہر طرح کے مفادات سے بالاتر ہوکر تعمیروطن میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں۔آج اس تاریخی موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے المعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامیہ میںپرقومی ترنگا کشائی کرتے ہوئے ایک بار پھراس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ملک وملت کی تعمےر وترقی کے لئے ہمارے بزرگوں اور اسلاف نے جو حسےن خواب دےکھے تھے اس کو بلا تفرےق مذہب ومسلک آپس مےں مل جل کر شرمندہ تعبےر کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ ان خےالات کا اظہارمرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے امےرمحترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کل ےہاں مرکزی جمعےت اہل حدےث ہند کے اہل حدےث کمپلےکس اوکھلا نئی دہلی مےں منعقد تقرےب ےوم آزادی وپرچشم کشائی کے موقع پر اپنے ٹےلی فونک پےغام مےں کےاامےرمحترم ان دنوں مکہ مکرمہ مےں سفر حج پرہےں۔

امیرمحترم نے مزید کہا کہ جس طرح ہمارے بزرگوں نے ذات پات، مسلک اوررنگ ونسل سے اوپر اٹھ کر اتحاد وےکجہتی کے ساتھ امن وآزادی کے لئے استعمارکامقابلہ کےا تھا جس کے نتیجے میں آزادی کی صبح فروزاں نصیب ہوئی تھی، اسی طرح آج ہم ملک وملت کی تعمیر وترقی ،امن ویکجہتی کے قیام اوردہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مل جل کر کوششیں کرتے رہیں تودیش تعمیر و ترقی کے مطلوبہ معیار کو پہنچ جائے گا پھر کوئی بھی طاقت ہمارا مقابلہ نہےں کرسکے گی۔

امیرمحترم نے مزید کہا کہ یوں توجدوجہد آزادی میں بلا تفریق مذہب ومسلک سبھی نے حصہ لیاہے لیکن مسلمانوں خصوصااہل حدیثوں کی قربانیاں سب سے نمایاں ہیں جس کا اعتراف تمام انصاف پسندوں نے کیا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے اہل حدیث کمپلیکس میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تقریب آزادی وپرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا اورشرکاءکے مابین مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مرکزی جمعیت اہل حدہث ہند کے مفتی اورالمعہد العالی للتخصص فی الدراسات الاسلامی  کے استاذ مولانا مفتی جمیل احمد مدنی حفظہ اللہ اور صوبائی جمعیت اہل حدہث دہلی کے ناظم مولانا محمد عرفان شاکر رہاضی کے علاوہ متعدد افراد واشخاص اورمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے کارکنان وملازمین موجود تھے۔ اس موقع پر قومی ترانہ بڑے اہتمام اور نغمگی سے گایا گیا۔

جاری کردہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love