(پریس ریلیز)

نیوزی لینڈکی مساجدمیںنمازیوں پر حملہ قابل مذمت

دہلی،17مارچ 2019ئ

 مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے نیوزی لینڈکی دومسجدوںمیں اندھادھند فائرنگ اوردہشت گردانہ حملہ جس میں 49 لوگ جاں بحق ہوگئے، کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انسانیت کے خلاف بزدلانہ،وحشیانہ ،انسانیت سوزاورانتہائی افسوسناک کارروائی قراردیاہے۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کہیں بھی ہواورکسی بھی بنیاد پرانجام دی جائے وہ بہرحال قابل مذمت ہے لیکن عبادت گاہیں جہاںمالک الملک کی پرستش کی جاتی ہے، انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے دعائیں کی جاتی ہیںاوروہاںانسانیت کا درس دیاجاتاہے وہ بھی رنگ ونسل کے بھیدبھاو ¿ اوردہشت گردی سے محفوظ نہیں رہ گئی ہیںجوبلالحاظ مسلک ومذہب وقوم ونسل پوری انسانیت کے لیے ایک المیہ اورلمحہ فکریہ ہے۔ اس طرح کی حرکتوں کی کوئی بھی مذہب اور سماج اجازت نہیں دے سکتا۔ لہٰذاان انسانیت دشمن بدبختانہ کارروائیوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

امیر محترم نے مزید فرمایا کہ اس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اوراسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنا بدبختانہ عمل ہے۔

محترم امیرجمعیت نے اپنے اخباری بیان میںعالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان انسانیت سوزاور بزدلانہ وبدبختانہ حرکتوں کے سد باب کے لئے مو ¿ثرپالیسی مرتب کرے اور کسی خارجی امر سے متاثر ہوئے بغیر ایماندارانہ سوچ کے تحت مذہب، رنگ ونسل کے بھید بھاو ¿ کے بغیردہشت گردی کے عفریت کاسرکچلنے کاانتظام کرے تاکہ انسانیت روزمرہ کی اس روح فرسامصیبت سے نجات پاسکے اور عالمی سطح پرپر امن شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکےں ۔ امیرجمعیت نے اپنی پریس ریلیز میں معصوم جانوں کے جانے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے لیے شہادت کے درجہ پر فائز ہونے کی دعا کی اور مہلوکین کے پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت اور متاثرین سے اظہارہمدردی کیا ہے۔اور پر امن رہنے اور کسی بھی طرح کے بیجا جوش کا شکار نہ ہونے کی عوام و خواص سے اپیل کی ہے۔

جاری کردہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love