پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ایک عظیم سانحہ اور نہایت افسوسناک وسخت قابل مذمت

(پریس ریلیز)

پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر دہشت گردانہ حملہ ایک عظیم سانحہ

اور نہایت افسوسناک وسخت قابل مذمت

دہلی:15فروری2019ئ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں جموں وکشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف قافلے پر خود کش حملہ جس میں چالیس سے زائد جوان جاں بحق ہوگئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے افسوسناک ،بزدلانہ اوربدبختانہ عمل قراردیاہے۔ فوجی جوانوںکی ہلاکت پرگہرے رنج و افسوس کااظہارکےاہے اورحملہ کونہایت بزدلانہ وغیرانسانی عمل اورقومی سیکورٹی اور امن کے لئے بڑا خطرہ قراردیا ہے۔

امیرمحترم نے کہا کہ دہشت گردوں نے وقتا فوقتا جس طرح فوجیوں کواپنی بربریت کا نشانہ بنایاہے وہ ملک کی سیکورٹی اور حکومت کے لئے لمحہ فکریہ اورتمام بھاریتوں اورانسانیت نوازوں کے لئے عظیم سانحہ اورصدمہ جانکاہ ہے۔ حکومت کوجلدازجلد ایسے اقدامات اورتدابیر اختیارکرنی چاہئیںجن سے ہمارے بیش قیمت اثاثہ اورقابل فخر فوجی جوانوں اورعوام کی جان ومال محفوظ رہ سکے۔ نیز دہشت گردعناصراپنے ناپاک عزائم میں ناکام ونامراد ہوسکیں۔

مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے مزید کہا کہ حکومت اورانٹیلی جینس کو حالات پر کڑی نظر رکھنی چاہئے تاکہ پھرکبھی اس طرح کے دلدوزحادثات وقوع پذیرنہ ہوں، جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اوردہشت گردانہ کارروائیوں کے اصل مجرمین کو کیفر کردارتک پہنچانے میں کسی مصلحت سے کام نہ لیاجائے ۔

امیرمحترم نے اپنے بیان میں اس سازشی اور بزدلانہ حملے میں ہلاک ہوئے بہادر فوجی جوانوں کے ورثاءاورپسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔اس دہشت گردانہ حملہ کے شکار ہوئے سپوتوں کو امر قرار دیتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیاہے اور اس عزم کو دھرایاہے کہ ہمارے فوجی اورسرحدوں کے محافظوں کو کسی بھی طرح سے کمزور ومرعوب نہیں کیاجاسکتاہے بلکہ اس طرح کی مذموم حرکتوں سے ہمارے جوانوں کے حوصلے اوربلند ہوں گے اور یہ بزدلانہ حملہ ان کی شجاعت ودلیری میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دہشت گرد عناصر کی مذموم کوششوں کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں گے اور انہیں ضرورکیفرکردارتک پہنچاکراس سلسلہ کو بندکیاجائے گا نیزدشمن کو کسی بھی قیمت پر اپنے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

آتنک وادمردہ باد،ہندوستان زندہ باد

جاری کردہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love