مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بارہواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة و معلمین کا اختتامی اجلاس کل شام بعد نماز مغرب


مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بارہواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة و معلمین کا اختتامی اجلاس کل شام بعد نماز مغرب

دہلی: 12/ اکتوبر 2019ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بارہواں دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاة و معلمین کا اختتامی اجلاس کل مورخہ 13/ اکتوبر 2019ء کو بعد نماز مغرب اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میں نہایت تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوگا جس میں پورے ملک سے آئے ہوئے شرکائے ریفریشر کورس کو مقتدرعلمی و سماجی شخصیات، اہم مسلم تنظیموں کے ذمہ داران اور موقر اراکین عاملہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند و ذمہ داران صوبائی جمعیات اہل حدیث کے ہاتھوں توصیفی اسناد وغیرہ دیئے جائیں گے۔ ان باتوں کی جانکاری مولانا اصغر علی امام مہدی ،امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں دی۔
امیر محترم نے فرمایا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام اس دس روزہ آل انڈیا ریفریشر کورس جس کا آغاز مورخہ ۴اکتوبر ۹۱۰۲ءکو ہوا تھاجس میں تقریبا پورے ملک سے ائمہ،د عاة و معلمین شریک ہیں ان کی ہمہ جہت تربیت وٹریننگ کے لیے مختلف علوم و فنون کی اہم شخصیات ، اساتذہ    جامعات و یونیورسٹیز کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان کے پر مغز محاضرے ہوئے۔ اور یہ سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔
امیر محترم نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ اس ریفریشر کورس میں تعلیم وتربیت اور اصلاح معاشرہ کے سلسلے میں ائمہ و دعاة اور معلمین کی رہنمائی کی جائے اور ملک و ملت وانسانیت کے لیے مفید امور سے ان کو آگاہ کیا جائے تاکہ وہ نسل نو کی تعلیم و تربیت ، سماج کے فلاح و بہبود اور ملک وملت اور انسانیت کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
امیر محترم نے فرمایا کہ اس اہم ریفریشر کورس میں علوم القرآن- اہمیت ، ضرورت، منہجیت،علوم الحدیث- اہمیت ، ضرورت، منہجیت،علم العقائد و الکلام، ثوابت دین اور متغیرات کی تحدیدو تعیین-اصول و ضوابط، خارجیت کے مظاہر اور اس کا علاج، غلو-اسباب و علاج،طائفہ منصورہ کے خصائص و ممیزات اور مختلف ادوار میں اس کا تسلسل،اسلامی شریعت کے خصائص و ممیزات، افتاءکی ضرورت اور اس کے بنیادی اصول،دعاة الی اللہ کی زندگی میں وقت کی، تنظیم-اہمیت، ضرورت اور طریقہ کار، دعوت الی اللہ وسائل و اسالیب اور تکثیری معاشرہ میں داعی کا کردار، کامیاب داعی کے، اوصاف، اخلاق، اسالیب دعوت و وسائل،اصلاح معاشرے میں ائمہ مساجد کا کردار، ملکی قوانین اور دعاة و ائمہ کی ذمہ داریاں، ہندوستان میں مسلمانوں کے جمہوری حقوق، سیکولر ہندوستان میں مدارس و مساجد کا تحفظ-طریقہ کار، مسلم معاشرہ اور میڈیا، تدریس کا جدید اسلوب، کامیاب مدرس کی خصوصیات ، مضمون و ترجمہ نگاری کے اصول و مبادی، عربی زبان میں ملکہ حاصل کرنے کا طریقہ ، ہندوستانی مذاہب ، عقائد، تعلیمات ، اثرات، سیرت نبوی کا مطالعہ کیوں اور کیسے، ادب اور مسلم معاشرہ،قومی یکجہتی وفرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کی اہمیت و ضرورت اور طریقہ کار ، دہشت گردی کے خاتمہ میں ائمہ واساتذہ کا کردار ،آلودگی سے تحفظ اور شجر کاری ، اخوت ورواداری کے قیام میں ائمہ ومعلمین کا کردار، پانی کا تحفظ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ، امن وشانتی کے قیام میں ائمہ ومعلمین کا کردار، جیسے موضوعات پر ماہرین کے لکچرز ہوئے اور ادبی و ثقافتی پروگرام اور ورکشاپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
پریس ریلیز سے عوام و خواص سے اس اختتامی پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

Spread the love