مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی صاحب کوصدمہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی صاحب کوصدمہ :

یہ خبر بڑے رنج وافسوس کے ساتھ سنی جائے گی کہ ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مولانا محمد ہارون سنابلی صاحب کی بھتےجی اور ان کے مرحوم بھائی عبدالرحیم صاحب کی دخترنیک اختر کا مورخہ ۲۲اگست ۲۰۱۹ء کو بعمر۲۲سال میرٹھ میں انتقال ہوگیا۔ اناللہ واناالیہ راجعون ۔واضح رہے کہ دومہینہ قبل مولانا کے بڑے بھائی عبدالرحیم صاحب کا بھی انتقال پرملال ہواتھا۔ان صدموں سے ناظم عمومی کو دلی رنج والم اورصدمہ پہنچا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،جنت الفردوس کی مکین بنائے اور پسماندگان خصوصا ناظم عمومی مولانا محمد ہارون سنابلی صاحب کوصبرجمیل کی توفیق ارزانی فرمائے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر محترم مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ اوردیگر ذمہ داران واراکین مولانا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اورمرحومہ کی مغفرت اوربلندی درجات کے لئے دعاگو ہیں ۔ احباب ومتعلقین اورعامة المسلمین سے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔ (ادارہ)

Spread the love