دعائے مغفرت کی اپیل

یہ خبرانتہائی افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی صاحب امیر شہری جمعیت اہل حدیث حیدرآباد وسکندر آباد کے حقیقی تایا اورخسر اورمولانا امتیاز عالم خان محمدی صاحب کے والد محترم جناب نصیر عالم خان صاحب کا مورخہ ۱۲اگست ۲۰۱۹ء کو بوقت صبح 6بجے انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ اللہم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ ووسع مدخلہ واکرم نزلہ واغسلہ بالماء والثلج والبرد ونقہ من الخطایا کما نقیت الثوب الابیض من الدنس وادخلہ فی جنة الفردوس واعذہ من عذاب القبر وعذاب النار والہم ذویہ الصبر والسلوان۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ،لغزشوں سے درگزر کرے، جنت الفردوس کا مکین بنائے اور پسماندگان خصوصا مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی کو صبرجمیل کی توفیق ارزانی فرمائے۔آمین۔ تمام احباب ومتعلقین اورعامة المسلمین سے دعائے مغفرت کی اپیل ہے۔ (شریک غم أصغر علی امام مہدی سلفی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند )

Spread the love