آسام کے بزرگ عالم دین مولانا جمال الدین سلفی حولی کا انتقال پر ملال

دہلی: ۱۴فروری ۲۰۲۰ء

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے صوبہ آسام کے بزرگ عالم دین، جامعہ اسلامیہ سلفیہ ہلونا ر پام ، بار پیٹا آسام کے صدر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے سابق رکن شوریٰ مولانا جمال الدین سلفی حولی کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے، ان کی موت کو ملک وملت اور جماعت کا خسارہ قرار دیا ہے اور ان کے پسماندگان ومتعلقین سے قلبی تعزیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا جمال الدین سلفی حولی صاحب نیک، دین واخلاق اور اسلامی وضع قطع سے متصف تھے اور دینی وتعلیمی کاز سے بڑی دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوںنے اپنی زندگی اسی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی دعوتی تبلیغی اور تدریسی خدمات نمایاں ہیں۔جمعیت وجماعت سے گہرا تعلق تھا، اور اپنی صوابدید اور ہمت ووسعت کے مطابق جمعیت وجماعت کے کاموں میں لگے رہتے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کرجانے کی وجہ سے جماعت اپنی ایک اہم شخصیت سے محروم ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مورخہ ۱۲فروری ۲۰۲۰ءکو دن کے ساڑھے تین بجے کسی سفر سے واپس ہورہے تھے کہ راستے میں ہی بعمر ۳۸ سال داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ پسماندگان میں اہلیہ، سات صاحبزادے، پانچ صاحبزادیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔ اللہ تعالی ان کی حسنات کو قبول فرمائے اور ان کی مغفرت کرے ،جنت الفردوس کا مکین بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے اور صوبائی جمعیت اہلحدیث آسام کو ان کا نعم البدل عطا کرے۔ آمین

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے دیگر ذمہ داران و کارکنان نے بھی مرحومہ کے انتقال پر گہرے رنج وافسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا گوں ہیں۔

Spread the love