مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اعلیٰ سطحی وفد کا شمال مشرقی دہلی کے فسادہ زدہ علاقوں کا دورہ اورریلیف کی تقسیم

 

 

پریس ریلیز

 مرکزی جمعیت اہل حدیث کے اعلیٰ سطحی وفدکا

شمال مشرقی دہلی کے فسادہ زدہ علاقوں کا دورہ اورریلیف کی تقسیم

دہلی۹فروری۲۰۲۰

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی ایک پریس ریلیز کے مطابق گزشتہ کل مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ایک اعلیٰ سطحی راحتی وفدنے شمال مشرقی دہلی کے فسادہ زدہ و متاثرہ علاقوںمصطفیٰ آباد،چاند باغ،شو وہاراورکھجوری وغیرہ کا دورہ کیا۔ وفد نے حالات کا جائزہ لیا،متاثرین سے ملاقات کرکے انہیں تسلی دی ،بھائی چارہ اورامن وشانتی بنائے رکھنے کی تلقین کی اور افواہوں پر دھیان نہ دینے پر زوردیاساتھ ہی مصیبت کی اس گھڑی میں اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بھی نصیحت کی ۔راحتی وفد نے متاثرین کے درمیان ریلیف کی تقسیم کی اور متاثرین کی باز آبادکاری کے امورکا بھی جائزہ لیا۔

پریس ریلیز کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پرراحت رسانی کی ضرورت ہے جس کے لیے بلالحاظ مسلک ومذہب سبھی کوآگے بڑھ کر متاثرین کی امداد کرنی چاہیے اور انسانیت نوازی کا ثبوت فراہم کرناچاہیے۔مرکزی جمعیت نے اپنی صوبائی شاخوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں بلالحاظ مسلک ومذہب متاثرین کی زیادہ سے زیادہ امداد وراحت رسانی کی کوشش کریں اورپریشان حال لوگوںکی امداد کرکے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ واضح رہے کہ وفد مذکورمولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ، الحاج وکیل پرویزناظم مالیات مرکزی جمعیت، مولاناعبدالستارسلفی امیرصوبائی جمعیت اہل حدیث دہلی،الحاج قمرالدین نائب امیرصوبائی جمعیت دہلی ،مولانا عرفان شاکرناظم صوبائی جمعیت دہلی، انجینیرقمرالزماںاورمولاناضیاءالحق فیضی کارکن دفترمرکزی جمعیت اہل حدیث ہند وغیرہ پرمشتمل تھا۔

جاری کردہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

Spread the love