مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ملک وملت سے متعلق اہم قرار داد

دہلی: ۱۷فروری ۲۰۲۰ء

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس امیرمحترم مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے معززاراکین عاملہ اور صوبائی ذمہ داران اور مدعوئین خصوصی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

امےرمحترم نے حمد و صلاة اور خیر مقدمی کلمات کے بعد اپنے جامع ترےن تذکیری وتوجےہی خطاب مےں اتباع کتاب وسنت ،دعوت وارشاد، تعلےم وتربیت ،تقویٰ و طہارت، اتحاد ویکجہتی ،خےرسگالی، بھائی چارہ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسان دوستی اور اسلام کی بیش بہا انسانیت نوازوروشن تعلیمات سے برادران وطن کوروشناس کرانے کی ضرورت پر بطور خاص زور دیا اور ہر طرح کی دہشت گردی ، بد امنی و منافرت کی کڑے لفظوں میں مذمت کی ۔ اور پوری ایمانی قوت ، صبر و ضبط، ہمت وحکمت اور صلح و آشتی سے مل جل کر رہنے اور خیر امت کا فریضہ ادا کرتے رہنے کی تلقین کی۔

 مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانامحمد ہارون سنابلی نے اس اجلاس مےں مرکزی جمعیت کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس کی حاضرین نے توثیق کی اورناظم مالیات الحاج وکےل پروےز نے حسابات پیش کیے جس پر ہاﺅس نے اطمینان و اعتماد کا اظہار کیا۔ میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیااور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی ،تعمےراتی اوررفاہی منصوبوں اورانسانی خدمات کومہمیزدینے کے لئے غور کیا گیا۔علاوہ ازےں جمعےت کے مالی استحکام بالخصوص اہل حدیث منزل اور اہل حدےث کمپلےکس مےں زےر تعمےر کثےرالمقاصدعمارت کے لئے ملکی سطح پر اہل خےر حضرات کا زےادہ سے زےادہ تعاون حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس میٹنگ میں پینتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس سے متعلق بھی گفتگو ہوئی اورسردست بوجوہ بعد میں تاریخوںکے اعلان کا فیصلہ کیاگیا۔علاوہ ازیںملک وملت اور عالمی مسائل سے متعلق قرار دادیں وتجاویزبھی منظور کی گئیں۔

مجلس عاملہ کی قرارداد میں اسلام کی انسانیت نواز تعلیمات کی بڑے پیمانے پر نشر و اشاعت کرنے اور ملی وجماعتی تنظیموں کے سربراہوں اور علماءو عوام کو ایک دوسرے پر الزام تراشی سے گریز کرنے کی تلقین کی گئی اور غریبی، بے روزگاری، مہنگائی اور ناخواندگی کو ملک کے اہم مسائل قرار دیتے ہوئے ان کے ازالے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی اپےل کی گئی ہے۔ قرار داد میں قومی یکجہتی، بھائی چارگی، ہمدردی اور آپسی ملنساری کو موجودہ حالات کے پیش نظر فروغ دینے اور ملک کی اس شناخت کو ختم کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور دیاگےا اور اس سلسلے میں میڈیا سے اپنی ذمہ داری نبھانے کی اپیل کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملک کی گرتی معیشت پر توجہ دینے، خواتین کے استحصال کے خلاف آواز اٹھانے، جہیز کی مخالفت کرنے کے ساتھ، شراب نوشی جیسی دیگر سماجی برائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ مجلس عاملہ کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ خلاف آئین اور عصبیت پر مبنی قانون سی اے اے اور این آر سی اور این پی آرکے حوالے سے جو پُر امن جدوجہد ہورہی ہے وہ ملک کے باشندوں کا آئینی حق ہے۔ ان کے خلاف طاقت کا استعمال خلاف آئین اور جمہوریت کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اسی طرح بھڑکاﺅ اور اشتعال انگیز بیان خواہ کسی کی طرف سے بھی ہو اس پر ناپسندیدگی اور ناگواری کا اظہار کیا گیا۔

 مجلس عاملہ کی قرار دادمیں دہلی الیکشن میں عام آدمی پارٹی کے ذمہ داران اوردہلی کے عوام کو مبارکباد اور الیکشن کے دوران نفرت انگیز بیانات پر مرکزی وزیر داخلہ کے اظہارافسوس کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں سیاسی جماعتوں سے انتخابات میں قومی و سماجی مسائل کو موضوع بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔

مجلس عاملہ کی قرار داد میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اس لیے اس کو کسی خاص مذہب اور کمیونٹی کی طرف منسوب کرنا درست نہیں ہے۔ اسی طرح سے ماحولیات کے تحفظ پر زور دےاگےانےز کرونا وائرس کے متاثرین سے ہمدردی اور مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

قرار داد میں دنیا خصوصا عالم اسلام کی آپسی رسہ کشی پر اظہار تشویش کےاگےا اوراسے پوری امت کے لیے نقصاندہ قراردےا گےااور فلسطین میں اسرائیل کی ظلم و بربریت کی مذمت کی گئی ہے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی قرار داد میں ان لوگوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے جو نیوز پورٹل اور سوشل میڈیا پر جماعت کے ذمہ داران خصوصاً امیر محترم کے خلاف مدلس و مزور مواد شائع کررہے ہیں، فیک خبروں کو بیان کررہے ہیں اور فوٹوشاپ کی مدد سے تصویروں میں مجرمانہ قطع وبرید کر کے وائرل کررہے ہیں مجلس عاملہ نے ایسے عناصر کی پر زور مذمت کی۔ اسی طرح سے جماعتی و ملی رہنماﺅں کے انتقال پر ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔

Spread the love