مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا غیر معمولی اجلاس اختتام پذیرملک وملت سے متعلق اہم فیصلے

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا غیر معمولی اجلاس اختتام پذیرملک وملت سے متعلق اہم فیصلے

دہلی: 13اکتوبر2022ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق گذشتہ کل اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس امیرمحترم مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے معززاراکین عاملہ ، صوبائی ذمہ داران اور مدعوئین خصوصی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امےرمحترم نے حمد و صلاة اور خیر مقدمی کلمات کے بعد اپنے جامع ترےن تذکیری وتوجےہی خطاب مےں عقیدہ ¿ توحیدکی اصلاح،اتباع کتاب وسنت ، تقویٰ و طہارت، اتحاد ویکجہتی ،اخوت و بھائی چارہ، حسن اخلاق، اعتدال و وسطیت پرزوردیااور قیل و قال سے احتراز،امور و معاملات میں شفافیت کی نصیحت کی۔علاوہ ازیں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور انسان دوستی نیز اسلام کی بیش بہا انسانیت نوازوروشن تعلیمات سے برادران وطن کوروشناس کرانے کی ضرورت پر بطور خاص زور دیا ۔مزید برآ ںہر طرح کی دہشت گردی ، بد امنی ومذہبی منافرت اوراشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور پوری ایمانی قوت ، صبر و ضبط، ہمت وحوصلہ ،حکمت ودانائی کے ساتھ خیر امت کا فریضہ ادا کرتے رہنے کی تلقین کی۔


مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانامحمد ہارون سنابلی نے اس اجلاس مےں مرکزی جمعیت کی کار کردگی رپورٹ پیش کی جس کی حاضرین نے توثیق کی اورناظم مالیات الحاج وکےل پروےز نے حسابات پیش کیے جس پر ہاﺅس نے اطمینان و اعتماد کا اظہار کیا۔ میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیااور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی ،تعمےراتی اوررفاہی منصوبوں اورانسانی خدمات کومہمیزدینے پر غور کیا گیا۔علاوہ ازےں جمعےت کے مالی استحکام بالخصوص اہل حدیث منزل اور اہل حدےث کمپلےکس مےں زےر تعمےر کثےرالمقاصدعمارت کے لئے ملکی سطح پر اہل خےر حضرات کا زےادہ سے زےادہ تعاون حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی قرارداد میں عقیدہ¿ توحید اور دیگر اسلامی تعلیمات کو دنیائے انسانیت خصوصاً برادران وطن تک پہنچانے، اسلام اورمسلمانوں سے متعلق پھیلی غلط فہمیوں کے ازالہ ، آپسی پیارومحبت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مرکزی جمعیت کے ذریعہ جاری ”تعارف سیرت“ مہم کاخیرمقدم کیاگیا ۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں مختلف ملی،سماجی،ملکی وبین الاقوامی امور سے متعلق جمعیت کے موقف کو واضح کیاگیااورمدارس اسلامیہ کی خدمات کے حسن اعتراف کے ساتھ ہی ساتھ بعض صوبوں میں حالیہ مدارس کے سروے سے متعلق مدارس کے ذمہ داران ومنتظمین کو کسی الجھن اور اندیشہ کا شکار ہوئے بغیر سروے میں تعاون کرنے، دینی وتعلیمی اداروں کے قیام وتعاون کے ساتھ اعلیٰ عصری درسگاہوں کے قیام اور صاحب ثروت حضرات سے ان عصری درسگاہوں کے قیام کے لئے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔قرارداد میں ملی، رفاہی، سماجی تنظیموں اور ذمہ داروں کی سربراہان اور علمائے کرام سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہرحال میں اورہمیشہ ایک دوسرے کے خلاف اظہار خیال سے پرہیز کریں اور اہم دینی وملی وملکی مسائل میں متفقہ رائے بنانے کی کوشش کریں۔ اسی طرح سے ایسے ٹی وی ڈبیٹ میں مسلم نمائندوں کی شرکت سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے جن میں یکطرفہ اسلام اور مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتاہے ۔ مجلس عاملہ کی قرار دادا میں بعض تنگ نظر سیاست دانوں کے اقلیت وآئین مخالف بیانات پر اظہار تشویش کیا گیا اور حکومت کے ذمہ داران اور عدلیہ سے ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کامطالبہ اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مجلس عاملہ نے اپنی قرارداد میں اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی، تعاون باہمی، رواداری جیسی صفات وطن عزیز کی شناخت رہی ہیں لیکن کچھ لوگوں کے گمراہ کن اور غلط بیانات کی وجہ سے یہ شناخت کمزور پڑتی جارہی ہے۔ ایسے میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ایسے بیانات کو کوریج نہ دیں جو ملک کی بدنامی اور ترقی میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں ۔ علاوہ ازیں تمام مذاہب کے دھرم گروو¿ں کا احترام کرنے کی اپیل اور ہرطرح کی دہشت گردی کی مذمت اور ملک کے مختلف حصوں کے اندر جیلوں میں محبوس نوجوانوں کے مقدمات کو جلد سے جلد نمٹانے، بے روزگاری پر قابوپانے، خوردنی اشیاءمیں بے تحاشہ اضافہ اورکساد بازاری و کالا بازاری پر کنڑول کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں شراب نوشی اور دیگر منشیات پر پابندی کامطالبہ کیا گیاہے۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں ملک کے مختلف حصوں میں برسات سے ہونے والے مالی نقصانات اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر فکرمند ی اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کی اپیل کے ساتھ ساتھ ان کا بھرپور تعاون ومدد کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔ اسی طرح عاملہ کے اس اجلا س میں مختلف ملکوں کے مابین جاری تصادم کو انسانیت کے لےے تشویش ناک قرار دیا گیا ہے اور آپسی تنازعہ کو مذاکرات سے حل کرنے اور فلسطین میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائی کو روکنے کی عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے اور ملک وملت وجماعت کی اہم شخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔
جاری کردہ
مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند

Spread the love