مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام چودہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاۃ ومعلمین کا حسن آغاز کل مورخہ 17؍ستمبرکو صبح 8؍بجے، ملی اتحاد ، مسلکی اعتدال ، قومی یک جہتی ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن وانصاف کے قیام اور دہشت گردی و تشدد کے خاتمہ میں ائمہ ، دعاۃ ومعلمین کے کردار وغیرہ اہم دینی وسماجی موضوعات پر ماہرین کے محاضرے ہوںگے

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام
چودہواں آل انڈیا ریفریشر کورس برائے ائمہ، دعاۃ ومعلمین کا حسن آغاز کل مورخہ 17؍ستمبرکو صبح 8؍بجے، ملی اتحاد ، مسلکی اعتدال ، قومی یک جہتی ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن وانصاف کے قیام اور دہشت گردی و تشدد کے خاتمہ میں ائمہ ، دعاۃ ومعلمین کے کردار وغیرہ اہم دینی وسماجی موضوعات پر ماہرین کے محاضرے ہوںگے

دہلی:16؍ستمبر2016ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر محترم مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی ائمہ، دعاۃ ومعلمین کی تربیت وٹریننگ کے لیے مورخہ17؍تا 24؍ ستمبر 2023ء مطابق یکم تا 8؍ربیع الاول 1445ھ ، بمقام اہل حدیث کمپلیکس، ابوالفضل انکلیو، جامعہ نگر،اوکھلا، نئی دہلی چودہواں آل انڈیا دورۂ تدریبیہ (ریفریشر کورس) برائے ائمہ،دعاۃ ومعلمین منعقد ہورہا ہے جس میں پورے ملک سے ائمہ ، دعاۃ و معلمین شریک ہو رہے ہیں ۔ اس ریفریشر کورس کا حسن آغاز کل مورخہ 17؍ستمبر2024ء ، اتوار کو صبح ۸؍بجے ہوگا ۔ان شاء اللہ۔اس ریفریشر کورس میں ملی اتحاد، مسلکی اعتدال، اسلامی وسطیت ومیانہ روی، مذہبی رواداری، قومی یک جہتی اورفرقہ وارانہ ہم آہنگی اورامن وانصاف کے قیام، دہشت گردی و تشدد کے خاتمہ ، آبی و فضائی آلودگی سے تحفظ میں ائمہ ،دعاۃ ومعلمین کے کردار وغیرہ اہم دینی وسماجی موضوعات پر ماہرین کے محاضرے ہوںگے۔ تاکہ یہ ائمہ ، دعاۃ اور معلمین یہاں سے ٹریننگ حاصل کر کے نئی نسل کو ان سب اقدار و تعلیمات کی تربیت کرسکیں۔


مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اس ریفریشرکورس کی اہمیت وضرورت اور معنویت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ تدریب و ٹریننگ انسانی زندگی کی بہت بڑی ضرورت ہے۔اس سے صلاحیتوں میں نکھار آتا ہے،فعالیت میں اضافہ ہوتا ہے اور میسر وسائل کو منظم طور پر احساس ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرکے قوم و ملت اور انسانیت کی خدمت کا سلیقہ ماہرین سے سیکھنے کو ملتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ دنیا کی ہر مہذب قوم ہر شعبہ حیات میں تدریب و ٹریننگ کو لازمی قرار دیتی ہے۔دعوت الی اللہ،اصلاح معاشرہ، خدمت ِ انسانیت اور نئی نسل کی دینی تعلیم و تربیت جو کہ ایک عظیم کام اور ذمہ داری ہے وہ اس بات کی زیادہ متقاضی ہے کہ اس سے وابستہ علماء و دعاۃ، ائمہ اور معلمین کو تدریب و ٹریننگ کے مرحلہ سے بہر طور گزارا جائے تاکہ مؤثر طور پر دعوت و اصلاح ، تعلیم و تربیت اور خدمت انسانیت کا فریضہ انجام دیا جاسکے۔
امیر محترم نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ہر سال ائمہ ، دعاۃ و معلمین کی تدریب و ٹریننگ کا بالالتزام اہتمام کرتی ہے جس میں پورے ملک سے ائمہ،دعاۃ و معلمین شریک ہوکر اکابر علمائے کرام، دینی و عصری جامعات کے موقر اساتذہ ا و رمختلف شعبہ حیات کے ماہرین کے علم و تجربے سے استفادہ کرکے سماج و معاشرہ اور ملک وملت کی تعلیم و تربیت ، اصلاح اور خدمت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

Spread the love