اودے پورمیں ہوا سفاکانہ قتل افسوسناک اورقابل مذمت
اودے پورمیں ہوا سفاکانہ قتل افسوسناک اورقابل مذمت دہلی۔29جون2022ء مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیر مولنا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں اودے پورکے اندرہوئے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انتہائی افسوس ناک اوربدبختانہ عمل قراردیاہے۔ امیرمحترم نے کہاکہ یہ واقعہ جس تناظرمیں بھی انجام دیاگیاہو اسے درست قرار نہیں دیاجاسکتا کیونکہ کسی بھی مجرم کو کیفرکردارتک پہنچانے کی ذمہ داری عدلیہ اورانتظامیہ کی ہے اورکیسی بھی…